برلن،داعش کے جنگجوؤں کے بچوں کی جرمنی واپسی ممکن ہے، رپورٹ
  8  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

برلن ۔ (اے پی پی) شام اور عراق جا کر انتہا پسند گروہ داعش کی رکنیت اختیار کرنے والے جرمن شہریوں کے سو سے زائد بچے واپس وطن لوٹ سکتے ہیں۔ جرمن اخبار دی ویلٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ وفاقی حکومت نے یہ اعداد و شمار گرین پارٹی کے پارلیمانی حزب کی طرف سے پوچھے گئے

ایک سوال کے جواب میں بتائے۔ جرمن قوانین کے تحت ملکی شہریوں کو واپس وطن آنے سے نہیں روکا جا سکتا۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق ساڑھے نو سو جرمن شہری اس دہشت گرد گروہ کی رکنیت اختیار کرتے ہوئے شام یا عراق گئے تھے، جن میں سے ایک تہائی واپس جرمنی پہنچ چکے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved