اتوار‬‮   21   جنوری‬‮   2018
برسلز،یورپ اور امریکا میں ایرانی مظاہرین سے اظہارِ یک جہتی کے لئے مظاہرے
  8  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

برسلز ۔ (اے پی پی) یورپ ، کینیڈا اور امریکا کے متعدد شہروں میں سیکڑوں افراد نے ایران میں حکومت کے خلاف جاری عوامی احتجاجی مظاہرین کے ساتھ اظہارِ یک جہتی کے لئے مظاہرے کئے اور ایرانی مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن بند کروانے کا مطالبہ کیا۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمنی میں برینڈن برگ گیٹ میں سیکڑوں افراد نے ایرانی مظاہرین کے حق میں ریلی نکالی۔انھوں نے جرمن حکومت اور عالمی برادری سے ایران کی شاہراہوں پر مظاہرین کی ہلاکتیں رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔انھوں نے ایرانی حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ حالیہ احتجاجی تحریک کے دوران میں گرفتار کیے گئے

تمام طلبہ ، سیاسی کارکنان اور حزبِ اختلاف کی شخصیات کو جیلوں سے رہا کرے اور ان کے خلاف دائر مقدمات ختم کرے۔فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایرانی سفارت خانے کے سامنے سینکڑوں افراد نے ایران میں مظاہرین کے حق میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرین میں فرانسیسی شہری اور ایرانی تارکینِ وطن بھی شامل تھے۔کینیڈا اور امریکا کے مختلف شہروں میں بھی مقیم ایرانی تارکینِ وطن اور دوسرے افراد نے آیت اللہ علی خامنہ ای کے تحت نظام کے خلاف ریلیاں نکالی ہیں۔انھوں نے ہاتھوں میں ایرانی پرچم اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مظاہرین سے اظہارِ یک جہتی کیا گیا تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved