بڑھتے اخلاقی اور معاشرتی مسائل کا حل قرآن میں موجود ہے،مفتی عبدالمجید
  8  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

بر منگھم (پ ر)بر طا نیہ میں بسنے والے مسلما نوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی نئی نسل کو قرآنی تعلیما ت سے روشنا س کرا ئیں۔بڑھتے ہو ئے اخلاقی اور معاشرتی مسائل کا حل اللہ کی کتاب میں موجود ہے ۔اگر والدین اور بچے قرآن کی جا نب سے طے شدہ حقوق و فرائض کو عملی طور پر اپنا لیں تو ہمار ا معاشرہ ایک جنت نظیر معاشرہ بن سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار تحریکِ کشمیر بر طا نیہ کے جنرل سکرٹری مفتی عبدالمجید ندیم نے القلم انسٹیٹیوٹ کے زیرِ اہتمام بر منگھم میں ما ہا نہ علمی نشست سے خصوصی خطا ب کرتے ہو ئے کیا ۔انہوں نے کہا '' بر طا نیہ کے طول و عرض میں سینکڑوں کی تعداد میں مساجد ،اسلا مک سنٹرز اور دینی مدارس قرآنی تعلیما ت سکھا نے میں مصروف ہیں لیکن والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کو فہم قرآن کی کلا سز میں عملی طور پر لے کر آئیں ۔ دنیوی تعلیما ت کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کو اہمیت دینا وقت کا اہم تقاضا ہے ۔اگر ہم نے اس نا زک مرحلے پر خصوصی توجہ نہ دی تو ہماری نسلوں کو مغربی تہذیبی یلغار سے محفوظ رکھنا نا ممکن ہو جا ئے گا ۔مفتی عبدا لمجید ندیم نے مزید کہا کہ ''علم کی روشنی ہی حقوق و فرائض کا شعور دیتی ہے ۔بر طانیہ اور یورپ میں پروان چڑھنے والے بچے یہاں کے تعلیمی اداروں سے معاملات کو دلا ئل سے سمجھنے کے عادی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ زیا دہ سوالا ت کرتے ہیں لہٰذا والدین ،اساتذہ اور سما جی راہنما ؤں کو ان کے اٹھا ئے ہو ئے نکا ت کا شافی جواب دینا چا ہیے ۔مفتی عبدالمجید ندیم نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ زیا دہ سے زیا دہ محنت کر کے علم کی دنیا میں اپنا مقام حاصل کریں اور دنیوی علوم کے ساتھ ساتھ دینی علوم کی طرف بھی تو جہ دیں اس لیے کہ بر طا نیہ کے معاشرے میں ہمیں ایسے با شعور لوگوں کی ضرورت جو یہاں کی زبا ن ،ثقافت اور روایات کو سمجھتے ہوں ۔ایسا کرنے سے ہی مسلمان مغربی دنیا میں ایک پروقار مقام حاصل کر سکتے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved