سکاٹ لینڈکی طرح کشمیریوں کوبھی مستقبل کے فیصلے کاحق دیاجائے،محمدغالب
  8  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

برمنگھم( پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادیں عالمی معائدوں سے دستبردار ہونا مسئلہ کشمیر کی متنازہ حیثیت کو ختم کرنے کے مترادف ہے بھارت کی یہ کوشش ہے کشمیر قراردادوں کو چھوڑ دیں تاکہ بھارت کشمیر کو اپنا اندرانی مسئلہ سمجھ کر دنیا کے سامنے پیش کرئے کشمیری عوام نے بھارت کے تمام منصوبوں اور ہتھکنڈوں کو بے نقاب اور ناکام بنا دیا ہے اقوام متحدہ کے دوہرے معیار کے نتیجے میں مسئلہ کشمیر ابھی تک حل نہیں ہوسکا آج پوری دنیا میں یوم حق خوداردیت کشمیر منایا گیا سکاٹ لینڈ کے عوام کو جس طرخ اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے حق دیا گیا اس طرح کشمیریوں بھی دیا جائے، تحریک کشمیر یورپ کے زیر اہتمام یورپ کے مختلف ممالک میں تقریبات اور سمینارز منعقد کئے گے ماساجد میں قراردادیں منظور کی گی اور کشمیر کی آزادی اور شہدا کشمیر کے لیے دعائیں کی گئی۔ ان خیالات کا اظہار یوم حق خودارادیت کشمیر کے موقع پر تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام کشمیر ہائوس برمنگھم میں مختلف کشمیر اور پاکستانی رہنمائوں نے ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار کی صدارت تحریک استحکام پاکستان کے صدر عبد الکریم ثاقب نے کی سیمینار سے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی، جنرل سکریٹری مفتی عبدالمجید ندیم، مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما آیاز راجہ، سینئر رہنما چوہدری محمد شکیل۔ تحریک انصاف برطانہ کے سابق جنرل سکریٹری زاہد چوہدری، غضنفر علی، پاکستان رابطہ کونسل کے سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر خرم بشیر، وائس چیئرمین قاضی ساجد ظفر، مولانا محمد سجاد ، خواجہ محمد سلیمان، افتخار جگنو، زوہب نبردار، تحریک کشمیر برطانیہ برمنگھم برانچ کے صدر شاہ نواز حیدر ایڈوکیٹ، سکریٹری یاسین بدر، پرویز حسین،محمد رشید نے خطاب کیا اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا کی کشمیری عوام کے ساتھ جو وعدے کے تھے ان پر عمل درآمد کیا جائے اور مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق پُر امن طور پر حل کیا جائے۔ مقررین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر تمام کشمیریوں کو یکسوئی سے اپنی کوششوں کو مشترکہ طور پر اپنے کاز اور موقف کو پیش کرنا چاہئے حق خوداردیت اور انسانی حقوق پر دنیا توجہ دلانی چاہئے مقبوضہ کشمیر کے عوام ہر ممکن قربانی دے رہے ہیں حکومت پاکستان، آزاد کشمیر کا جو کردار ادا کرنا چاہئے وہ نظر نہیں آتا بیرون ملک کمیونٹی سفارتی محاذ پربھارت کو بے نقاب کر رہی ہے کہ بھارت ایک ظالم اور انسانیت کا قاتل ملک ہے اور بھارت کے ناپا ک عزائم خطے کے امن کے لیے شدید خطرہ۔ سیمینار میںکشمیری اور پاکستانی رہنما، منیر مغل، خواجہ محمد رفیق، قربان حسین ، منیر احمد رضااور دیگر کمیونٹی کے سرکردہ رہنما بھی موجود تھے۔ اجلاس کا آغاز مولانا محمد سجاد کی تلاوت قران پاک سے کیا گیا خواجہ محمد سلیمان نے نعت پیش کی اور قاضی ساجدظفر کی دعا پر پروگرام ختم ہو، تحریک کشمیر برطانیہ صدر راجہ فہیم کیانی کے سسر کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved