اتوار‬‮   21   جنوری‬‮   2018
عوام ایم ایم اے کی بحالی سے مطمئن ہیں،حافظ محمدادریس
  8  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل کے جنرل سکریٹری حافظ محمد ادریس ایک ماہ کے بعد دورہ پاکستان سے واپس برطانیہ پہنچ گئے ہیں ان کے ساتھ ملاقات کرنے والے مختلف وفود پاکستان رابطہ کونسل کے سنیئر وائس چیئرمین ڈاکٹر خرم بشیر، مڈلینڈ کے چیئرمین محمد زبیر شاہین، مڈلینڈ کے سکریٹری مدثر بصیر، برمنگھم کے چیئرمین سید مشتاق شاہ، سکریٹری سجاول خان حیدر خیل خواجہ محمد سلیمان،قاری محمد طیب، مولانا محمد سجاد کو اپنے دورے کے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ زیادہ تر صوبہ کے،پی،کے میں رہے ہیں مختلف سیاسی، سماجی، اور مذہبی تقریبات میں شرکت کی ہے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں اور کارکنوں کے ساتھ تفصیلی ملاقاتیں ہوئی ہیں صوبے کے عوام کا متحدہ مجلس عمل کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے وہ اسلامی جماعتوں سے توقع کرتے ہیں مسلکی اختلافات سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت کریں گے تحریک انصاف کی لبرل اور سیکولر پالیسیوں کو عوام پسند نہیں کرتے حکومت کے بعض وزرا کی کی کرپشن کی داستانوں سے نفرت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا مرکزی اور صوبائی حکومت سی پیک اور مختلف منصوبوں پر بڑی تیزی سے کام کر رہی ہے امن و امان کی صورت حال بہتر ہے رشوت کے ریٹس میں اضافہ ہوا ہے ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میںاصلاحات سے بہتری آئی ہے عمران خان کو لوگ اتنا سنجیدہ لیڈر نہیں سمجھتے ۔ حافظ ادریس نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکناں جماعت اسلامی سے وابستہ وزرا کی کارکردگی امانت و دیانت اور محنت پر اچھی رائے رکھتے ہیں سیاسی پنڈتوں کی پیش گوئی ہے کہ اگلے الیکشن میں جماعت اسلامی اپنے وزرا کی کارکردی کی بنیاد پر خاطر خواہ کامیابی حاصل کرئے گی دینی جماعتوں کے اتحاد سے محول میں کافی تبدیلی نظر آتی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved