آئندہ چندماہ میں مسئلہ کشمیرپرمضبوط پالیسی بنالیں گے،ایم پی انتھیا
  8  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

مانچسٹر ( فیا ض بشیر ) یوم حق خودارادیت اس عہد کی تجدید کے ساتھ منایا جائے کہ کشمیریوں کی اخلاقی سفارتی سیاسی حمایت جاری رکھیں گے کشمیر ی بہادرجرات مندقوم قربانیوں کی لازوال شاندار اور بے مثال داستانیں رقم کی ہیں عالمی برادری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کوا نکا پیدائشی حق حق خودارادیت دلوانے میں اپناکردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار یورپی پارلیمنٹ میں فرینڈ ز آف کشمیر کی چیئرمین میڈم انتھیا میکلا انٹائر ممبر آف برٹش پارلیمنٹ نے کیا انہوں نے کہا مسئلہ کشمیر دنیا کاطویل ترین مسئلہ اس مسلم کی وجہ سے آرپارکے کشمیر ی اپنے آباواجداد سے بچھڑ چکے ہیں بے گناہ اور معصوم کشمیر یوں پر بھارت کی جانب سے مظالم ڈھائے جا رہے ہیں ہیومن رائٹس تنظیموں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے 05جنوری 1949ء کی قرار دادیں کشمیریوں کو حق خودارادیت کے لیے پاس کیں مگر آج تک کشمیر ی اس حق سے محروم ہیں فرنیڈز آف کشمیر کی چیئرپرسن نے کہا ہم نے 2008ء میں یورپین پارلیمنٹ میں کشمیر کے حوالہ سے سب سے جدید قرار داد پیش کی تھی جس میں ہم نے بھارتی مظالم قتل وغارت تشدد خوان کی بے حرمتی انسانی حقو ق کی پامالیوں کی شدید مذمت کی تھی اور مطالبہ کیاتھا کہ ان مظالم کی عالمی سطح پر انکوائری کرائی جائے مگر بھارتی حکمرانوں نے تاحال اس پر عمل نہیں کیا ان مظالم کی وجہ سے ہزاروں لو گ نقل مکانی کرنے پرمجبور ہیں مقبوضہ کشمیر کے باشند سے خوف وہراس کا شکا ر ہیں انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بیلٹ گن کی وجہ سے کشمیر یوں کی ایک بڑی تعداد بصارت سے محروم ہو گئی ہے ان مظالم کے با وجود بھارتی فورسز کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کر سکی بلکہ ان میں اضافہ ہوتا چلاجا رہا ہے انہوں نے کہا ہم نے مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے یورپی پارلیمنٹ میں ہفتہ کشمیر منانے کا پر وگرام بنا رکھاہے ہمارے اس فورم میں عالمی ماہرین بھی شامل ہوتے ہیں اور عالمی دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر پر مرکوز کرواتے ہیں انہوں نے کہا مجھے یقین ہے کہ آئندہ چند مہینوں میںہم ایک مضبوط پالیسی بنانے میں کامیاب ہوجا ئیں گے انہوں نے کہا تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے زیراہتمام والسال میں منعقد تقریب حق کودارادیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا یہ پر وقار تقریب راجہ قیصرشہزاد آف کاکڑا ٹائون نے منعقد کی اس تقریب کی مہمان خصوصی کرن ڈارممبر نیشنل اسمبلی پاکستان تھیں تقریب سے راجہ نجابت حسین ۔ چوہدری جاوید قادر ، عبدالخالق قادری ، قاری محمد سیلم اور راجہ قیصر شہزاد نے بھی خطاب کیا اختتام پر اتحاد عالم اسلام ، استحکا م پاکستان ، تحریک آزادی کشمیر ، خطہ کشمیر کی ترقی وخوشحالی کے لیے بھی خصوصی دعاکی گئی ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved