اتوار‬‮   21   جنوری‬‮   2018
پاکستان کی نوجوان نسل کا مستقبل پیپلزپارٹی سے ہی وابستہ ہے،کارکنان
  8  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

ریڈنگ (مسرت اقبال )بانی پاکستان پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 90ویں سالگرہ کے حوالے سے ریڈنگ میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری، قاسم مجید، مشتاق لاشاری، سلطان حیات آصف علی خان سمیت دیگر کارکنان نے شرکت کی ۔ریڈنگ کے پاکستان کمیونٹی سینٹر میں منعقد ہونے والی تقریب کا اہتمام پی پی پی گریٹر لندن میاں محمد سلیم نے کیا جس میں پی پی پی برطانیہ کے کارکنوں اور رہنماں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نہ صرف پاکستان کے غریب اور محروم طبقات کو ایک توانا آواز عطا کی بلکہ تیسری دنیا کو اقوام عالم کے سامنے برابری اور فخر سے جینے کا حوصلہ دیا، بھٹو خاندان کی عظیم قربانیاں رنگ لائیں گی اور پی پی پی ہی پاکستانی سیاست کا مستقبل ہے۔مقررین کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی میں نئے خون کی شمولیت ہو رہی ہے اور پاکستان کی نوجوان نسل کا مستقبل پی پی پی ہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں پی پی پی بھرپور شرکت کر ے گی اور ہمیں امید ہے کہ ہم ثابت کریں گے کہ صرف پی پی پی ملک گیر سیاسی جماعت ہے۔تقریب سے پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری، رہنما پی پی پی آزاد کشمیر قاسم مجید، مشتاق لاشاری، سلطان حیات، ریاض کو مروی، آصف علی خان، ناہید حیات اور چوہدری نثار سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پی پی پی کی تنظیم نو نے اس جماعت میں نئی روح پھونک دی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved