امریکہ کوافغانستان کیلئے دی گئی سہولتیں واپس لی جائیں،چوہدری شوکت
  8  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

بریڈ فورڈ(پ ر) بریڈ فورڈ کے سماجی رہنما چوہدری شوکت علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کو 70سال کی وفاداری کا جو صلہ دیا ہے اس سے یہی امید کی جاسکتی تھی حالانکہ اس نے مشکل وقت میں کبھی مدد نہیں کی تھی۔ پاکستان پر مسلط کی گئی تین جنگوں میں اُس نے کبھی پاکستان کی مدد نہ کی مگر 9/11 کے بعد ایک ڈکٹیٹر نے ایک فون کال پر پاکستان کے راستے اُس پر کھول دئے بلکہ اپنے ایئر پورٹ بھی اسکو دے دئے اور افغانستان پر چڑھ دوڑا اور لاکھوں لوگوں کو ماردیا اور افغانستان کی اینٹ سے اینٹ بجادی حالانکہ پاکستان کا 9/11 سے کوئی لینا دینا نہیں تھا مگر ڈکٹیٹر کی ہاں کے ساتھ پاکستان کو دہشتگردی کی جنگ میں دھکیل دیا جس میں پاکستان کے 70 ہزار شہری اور فوجی شہید ہوئے اور پاکستان کا ایک سو ارب ڈالر سے زائد نقصان ہوا۔ آج امریکہ کے صدر ٹرمپ نے جو کچھ پاکستان کے خلاف زہر اگلا اور دھمکیاں دی ہیں اُسکا پاگل پن اور فرعونیت پوری دنیا پر واضح ہوچکی ہے۔ پاکستانی قوم اور افواج پاکستان نے اُسکو ڈٹ کر جواب دیا ہے اب وقت ہے کہ افغانستان کے لئے اسکو دی ہوئی تمام سہولتیں واپس لی جائیں پہلے وہ ادائیگی کرے اس کے بعد اسکو راستہ دیا جائے اور اسکے تمام ایجنٹ چن چن کر پاکستان سے نکالے جائیں۔ پاکستان ایک خودمختار آزاد ریاست ہے اسکی سلامتی اور حفاظت کے لئے پوری قوم متحد اور ایک ہے کوئی شک میں نہ رہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved