اتوار‬‮   21   جنوری‬‮   2018
ساجدنذیرکی ایڈمنسٹریٹرتعیناتی دانشمندانہ فیصلہ ہے،بابومشتاق
  8  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

بریڈ فورڈ(پ ر) معروف عوامی، سماجی و دینی شخصیت بابو محمد مشتاق نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر نے ساجد نذیر ایڈووکیٹ کو ڈڈیال شہر کا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ تعیناتی کا فیصلہ دانشمندانہ فیصلہ ہے ایک پڑھے لکھے نوجوان کی تعیناتی سے ڈڈیال شہر کے مسائل بہتر انداز میں حل ہوں گے۔ ساجد نذیر ایڈووکیٹ کی تعیناتی عین میرٹ اور انصاف پر ہوئی۔ بریڈ فورد میں علاقہ ڈڈیال کے لوگوں نے ممبر اسمبلی مسعود خالد کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوںنے ایک حق دار کو حق دلوایا یہ حق سچ کی فتح ہے بابو محمد مشتاق نے ساجد نذیر ایڈووکیٹ کی تعیناتی کو انصاف اور میرٹ کا فیصلہ قرار دیتے ہوئے حکومت آزاد کشمیر اور ایم ایل اے ڈڈیال مسعود خالد نے ایک پڑھے لکھے نوجوان کا ایڈمنسٹریٹر تعینات کرکے اچھا فیصلہ کیا۔ ساجد نذیر عوامی توقعات پر پورا اتریں گے۔ ڈڈیال شہر میں تعمیر و ترقی کے لئے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ نوجوان قیادت آنے سے حدود بلدیہ کے مسائل ترجیحی بنیادوںپر حل ہوں گے۔ صحت، تعلیم اور نکاسی آب جیسے اہم مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہونگے۔ ساجد نذیر کی پہلے بھی ڈڈیال کی عوام کے لئے لازوال خدمات ہیں اب انکی قیادت میں ڈڈیال شہر میں تعمیر و ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا اور ہر طرف عملی کام ہوتے ہوئے نظر آئیں گے اور گڈگورننس کو عملی جامہ پہنائے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved