اصغرخان بااصول ،دیانتداراورصاگوانسان تھے،جاویدہلال
  8  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

لندن (پ ر) پاکستان قومی اتحاد کا نواں ستارا بھی ٹوٹ گیا۔اصلی مسلم لیگ کے جنرل سیکرٹری سید جاوید ہلال زیدی نے کہا ہے کہ تحریک استقلال قومی اتحاد کا نواں ستارا تھا جو ایئرمارشل اصغر خان کی شکل میں چمک رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایئرمارشل اصغر خان کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے وہ ایک لیڈر اور بااصول اور دیانت دار صاف گو انسان تھے۔ 1987ء میں بیرسٹر ظہور بٹ کی صدارت میں ایئرمارشل کے ساتھ جنرل سیکرٹری برطانیہ تحریک استقلال کام کرنے کا موقع ملا ان کی وفات پر جاوید زیدی نے تمام پرانے ساتھیوں کو ٹیلی فون کرکے تعزیت کی اور ایئرمارشل کے لئے دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر بیرسٹر ظہور بٹ نے کہا کہ فروری میں ان کا پاکستان جانے کا ارادہ تھا اور ایئرمارشل اصغر خان سے ان کی ملاقات تھی مگر خدا کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ وائس پریذیڈنٹ نوید بٹ نے کہا کہ اصغر خان کی جدوجہد اور 1965 کی جنگ کے ہیرو کی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی۔ سابق تحریک استقلال کے ساتھیوں کی طرف سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا اگر ایئرمارشل اصغر خان صدر ایوب خان کی حکومت کے خلاف پی پی پی کے ذوالفقار علی بھٹو کا ساتھ نہ دیتے تو ذوالفقار علی بھٹو جیل میں پڑے رہتے مگر اصغر خان کی جرات اور کوشش سے ذوالفقار علی بھٹو نہ صرف لیڈر بنے بلکہ جیل سے بھی آزادی پائی پی پی پی کو ان کا احسان مند ہونا چاہئے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved