براہٹلہ میں پرائمری ٹیچراچانک لاپتہ، اوورسیزکمیونٹی تشویش میں مبتلا
  8  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

برمنگھم (نمائندہ اوصاف) پرائمری مدرس شہزاد احمد دو ہفتوں سے لاپتہ' تاحال پتہ نہ چل سکا' ڈی سی ' ایس ایس پی کوٹلی کی کارکردگی سوالیہ نشان' برطانیہ میں مقیم شہزاد کی فیملی سمیت دیگر سماجی ' سیاسی رہنمائوں کی گہری تشویش' تنظیم مغلیہ برطانیہ کے اہم رہنمائوں یاسر محمود براہٹلوی' شاہد احمد مغل' عمران اسرار' خرم شہزاد نے روزنامہ اوصاف کی وساطت سے حکام بالا تک اپیل کی ہے کہ براہٹلہ جیسے پرامن علاقے سے نماز فجر کی ادائیگی کے لئے مسجد جانے والا پرائمری سکول ٹیچر کو زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا۔ تھانے میں رپورٹ درج ہوچکی ہے رہنمائوں کا مزید کہنا تھا کہ پولیس ' انتظامیہ اور لیڈر آف اپوزیشن کو ہر زاویہ سے اس کیس کی تحقیق کرکے اسے اپنے منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا۔ سکول ٹیچر کا تعلق قائد حزب اختلاف چوہدری یاسین کے حلقہ انتخاب سے ہے۔ برطانیہ میں مقیم شہزاد احمد کی فیملی ' عزیز و اقارب سخت پریشان ہیں اگر وہاں کے مقیم لوگ محفوظ نہیں تو برطانیہ سے کس امید کے ساتھ وہاں جائیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved