عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجے،جموں کشمیراقبالستان موومنٹ
  8  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

برمنگھم (نمائندہ اوصاف) عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں فیکٹ فائنڈنگ مشن بھیجنے کے ساتھ ساتھ امدادی اداروں اور مبصرین کی رسائی کو یقینی بنائے تاکہ عالمی دنیا مقبوضہ کشمیر کی اصل صورتحال سے آگاہ ہوسکے اور مقبوضہ کشمیر کا اقوام متحدہ سے منظور شدہ حق خودارادیت کا حق مل سکے جو ان سے وعدہ کیا گیا تھا اس وقت عالمی پلیٹ فارم پر مسئلہ کشمیر سب سے طویل حل طلب مسئلہ رہ گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جموں وکشمیر اقبالستان موومنٹ کے زیر اہتمام یوم حق خود ارادیت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں JKIMبرطانیہ کے کنونیئر راجہ امجد خان ' قاری تصور الحق مدنی' صاحبزادہ محمد رفیق چشتی' اعجاز صدیقی' چوہدری منظور گافا' چوہدری شاہ نواز' حاجی بشیر آرائیں' مرزا اختر محمود' ارشاد عزیز' مولانا قاسم' مولانا طارق مسعود' مولوی لیاقت گورسی' راجہ ایوب' عارف کیروی' واجد برکی' قاری اشتیاق' حافظ ارشد' نعیم ملک' شمس العابدین' عمران چغتائی' چوہدری رفیق' راجہ گلتاسب' چوہدری مظہر سمیت دیگر نے شرکت کی۔ قاری تصور الحق مدنی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ جموں وکشمیر کا مسئلہ حل کرنے کے لئے اور یو این او سے منظور شدہ حق خود ارادیت پر عمل درآمد کے لئے کردار ادا کرے۔ راجہ امجد خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل نہ ہونے سے یو این او کی حیثیت پر حرف آتا ہے عالمی برادری مقبوضہ جموں وکشمیر میں امدادی اداروں سمیت عالمی مبصرین کی رسائی کو یقینی بنائے تاکہ دنیا وہاں کے حقائق سے جانکاری حاصل کرسکے۔ چوہدری شاہ نواز نے کہا کہ مقبوصہ کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔ الحاج راجہ گلتاسب نے کہا کہ اس وقت مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر سب سے طویل حل طلب مسئلہ رہ گیا ہے۔ مرزا اختر محمود نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی بند کرے۔ مولوی لیاقت گورسی نے کہا کہ اب بھارت زیادہ دیر تک طاقت کے زور پر مقبوضہ کشمیر پر اپنا تسلط قائم نہیں رکھ سکتا۔ جموں وکشمیر اقبالستان موومنٹ علماء مشائخ ونگ کے کنونیئر صاحبزادہ محمد رفیق چشتی سیالوی نے کہا کہ سوشل میڈیا کے اس دور میں بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم چھپا نہیں سکتا۔ اب بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔ آخر میں پاس شدہ قرارداد پر تمام شرکاء نے ہاتھ اٹھا کر یو این او کی اصل قرارداد پر عمل درآمد کے لئے باہمی اتحاد یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ آخر میں صاحبزادہ محمد رفیق چشتی سیالوی نے کشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلئے اجتماعی دعا کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved