وٹفورڈ،مرکزی جامع مسجدسے میلادالنبیۖ کاجلوس نکالاگیا
  8  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

وٹفورڈ(شیراز خان )عید میلادالنبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی مناسبت سے ایک جلوس مرکزی جامع مسجد سے نکالا گیا جلوس شہر کے مختلف راستوں سے گزرتا ہوا تقریبا تین میل کی مسافت طے کرتا ہوا نارتھ وٹفورڈ کی جامع مسجد میں جاکر اختتام پذیر ہوا جلوس کے آغاز پر مرکزی جامع مسجد کے باہر وٹفورڈ کی منتخب میئر ڈورتھی تھورن ہل نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ وٹفورڈ کے مسلمانوں کو مبارک باد پیش کرتی ہیں کہ وہ اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت سے ریلی نکال کر اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں جلوس کے منتظمین میں سے حاجی محمد منیر، خلیل احمد حقانی، مولانا قاری سلیم نقشبندی اور دیگر نے وٹفورڈ کونسل اور ڈورٹھی تھورن ہل کا شکریہ ادا کیا جن کی وجہ سے مسلسل سات سالوں سے جلوس نکل رہا ہے جلوس کے شرکا نے راستوں میں چاکلیٹ تقسیم کیے اور انگریزی زبان میں پمفلٹ بھی تقسیم کیے جلوس کے اختتام پر نارتھ وٹفورڈ کی جامع مسجد میں عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کا جلسہ منعقد ہوا جس میں جلوس کے شرکا نے شرکت کی اس موقع پر مفتی منور عتیق، امام محمد شریف، قاری جہانگیر، قاری محمد سلیم نقشبندی حافظ جہانگیر احمد نقشبندی اور دیگر علما کرام نے خطاب کرتے کہا کہ اسلام امن و محبت کا دین ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رحمت اللعالمین ہیں آپۖ نے امن اور بھائی چارگی کا درس دیا آپۖ کی ولادت باسعادت کے موقع پر چرند پرند اور انسان خوشیاں مناتے ہیں جلوس اور جلسے کا اہتمام عبدالستار، راجہ خالد پرویز، زاہد زرین، عمران خان، کپتان شوکت، حاجی نواز، عبدالقدوس، احمد خان، المصطفیٰ ٹرسٹ کے عبدالرزاق ساجد، زرین بھٹی، چوہدری افسر، چوہدری شاہ پال، چوہدری عبدالمجید، رفیق بھٹی اور دیگر اہلیان وٹفورڈ نے کیا تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved