اتوار‬‮   21   جنوری‬‮   2018
کشمیری حق خوارادیت سے کم کسی حل کو قبول نہیں کرینگے،تحریک کشمیریورپ
  9  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، جنرل سکریٹری انصر منظور حسین، سینئرنائب صدر محمود شریف، نائب صدر میاں محمد طیب، نائب صدر ریاض احمد بٹ، ڈپٹی جنرل سکریٹری فرید الدین لودھی نے کہا ہے کہ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پورے یورپ میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا بانی 5 فروری مرحوم قاضی حسین احمد کو ان کی تحریک آزادی کشمیر کے لے ملکی اور بین القوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے جو خدمات اور کوششیں کی ہیں اس پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا جائے گا تحریک کشمیر یورپ کے زیر اہتمام کشمیر کانفرنسیں، سیمینارز، تقریبات منعقد کی جائیں گے اور احتجاج کیے جائیں گے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم اور محکوم عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا کہ آزادی جدو جہد میں وہ تنہا نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن تاریخی طور پر بڑی اہمیت کا حامل ہے پوری پاکستانی قوم اس روز بھارت کو یہ پیغام دیتی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عام کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے آزادی کی اس عظیم جد و جہد میں اہل پاکستان ان کے ساتھ ہیں کشمیر پر کسی کو سودے بازی کی اجازت نہیں دی جائے گی کشمیری عوام کی بڑی قربانیاں ہیں نریندر مودی جتنی مرضی ہے سازشیں کر لے وہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوگا مسئلہ کشمیر ایک حقیت ہے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی بھارت کے لیے نوشتہ دیوار ہے کہ وہ امن کا راستی اختیار کرئے۔ تحریک کشمیر یورپ کے رہنمائوں نے کہا 5 فروری کا دن پوری دنیا کے جمہوریت اور آزادی پسندوں کی توجہ مبذول کرتا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغر خطے میں پائی جانے والی کشیدگی کو ختم نہیں کیا جاسکتا کشمیری حق خوارادیت سے کم کسی حل کو قبول نہیں کریں گے دنیا کے کونے کونے سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار اور حمایت کی جائے گی آزادی کے نعرے لگائیں گے اور دنیا کو بھارت کی ریاستی دہشت گردی سے روشناس کرایا جائے گا کہ بھارت ظالم اور قاتل ملک ہے اور بھارت جس راستے پر گامزن ہے اس سے اس سے تمام پُرامن راستے بند ہورہے ہیں اور عالمی امن کے علمبرداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved