جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی راچڈیل اوربولٹن برانچ کی نئی تنظیموں کااعلان
  9  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

راچڈیل( فیا ض بشیر ) جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی برطانیہ برانچ کی تنظیم نو کے سلسلے میں ایک تقریب راچڈیل کے مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد کی گئی جس میںپارٹی کے سابق سینئر راہنما اور ممبر پارلیمنٹ کے سیکرٹری پروفیسر افتخار احمد نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ پروفیسر افتخار نے اپنے خطاب میں نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری ہزاروں سالہ تاریخ رکھنے والی قوم ہیں جو وقت کی ستم ظریفی کی و جہ سے پنجہ غلامی میں جکڑ لئے گئے ہیںاور اس غلامی کا جو احساس اور شعور بیرسٹر قربان علی خان نے جس طرح سیاسی کارکنوں کو دیا تھا یہ اب آپ کارکنوں کی ذمہ داری ہے کہ اسے عوام تک پہنچائیں ۔ انھوں نے کہا کہ بیرسٹر قربان علی کے ساتھ ان کا رشتہ نظریاتی کے ساتھ ساتھ انتہائی عقیدت اور احترام کا تھا کیونکہ میں نے زندگی میں ان جیسا قول و فعل میں مماثلت رکھنے والا شخص نہیں دیکھا ۔ پارٹی کے سینئر راہنما اور ممبر کنویننگ کمیٹی ظہیر خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی نے پہلی مرتبہ کشمیر کے لوگوں کو جعلی آزادی اور حقیقی آزادی کے تصور سے روشناس کروایا۔ ہماری جدوجہد ہر گز پاکستان یا کسی اور ریاست کے وجود کے خلاف نہیں بلکہ ہم اپنے حقوق اور حقیقی آزادی کے حصول اور غیر طبقاتی سماج کے قیام کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں اور ہماری سیاست کا مقصد بڑے بڑے عہدے یا کاروبار کا حصول نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت ہمارا نصب العین ہے ۔پارٹی کے سینئرراہنما صغیر احمد نے میزبانی کے فرائض ادا کرتے ہوئے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب اراکین پارٹی کے دست و بازو بن کر پارٹی کیلئے عظیم سرمایہ ثابت ہونگے۔ تقریب میں راچڈیل اور بولٹن کے شہروں کیلئے نئی تنظیموں کا اعلان بھی کیا گیا جن میں راچڈیل کیلئے ناصر خا ن کو صدر، شاہد مقبول سیکرٹری جنرل، محمد عرفان آرگنائزر، محمد حفیظ سینئر نائب صدر، محمد عربی نائب صدر اور گل فراز حسین کو فنانس سیکرٹری کی ذمہ داریاں دی گئیں جبکہ بولٹن یونٹ کیلئے سہیل عارف کو صدر ، گل فراز احمد کو سیکرٹری جنرل ، مشتاق احمد کو آرگنائزر اور اجمل افضل کوفنانس سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ تقریب سے پارٹی کے سینئر راہنما طارق محمود، ممبر کنوینگ کمیٹی نوید لودھی ، نائب صدر ہڈرز فیلڈ سعید کشمیری اور برمنگھم کے آرگنائزر کامریڈ فراز نے بھی خطاب کیا۔ آخر میں پارٹی کی برطانیہ برانچ کے صدر انعام الحق نے تمام نو منتخب اراکین سے حلف لیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved