برلن،جرمن موٹرساز ادارے ڈائملر کا نیا ریکارڈ،مرسیڈیزگاڑیوں کی فروخت میں اضافہ
  9  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

برلن۔ (اے پی پی) جرمن کار ساز ادارے ڈائملر نے گزشتہ سال عالمی سطح پر نئی مرسیڈیز گاڑیوں کی فروخت کا ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ یوں یہ کمپنی لگژری کاریں بنانے والے ایک ادارے کے طور پر اپنی عالمی برتری کا دفاع کرنے میں کامیاب رہی۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ سال اس کمپنی کی لگژری کاروں کی عالمی سطح پر فروخت میں جو ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا، اس کی ایک بڑی وجہ چینی منڈی میں ان گاڑیوں کی طلب میں غیر معمولی اضافہ بھی تھا۔

ڈائملر کے چیف ایگزیکٹو ڈیٹر سَیچے نے بتایا کہ گزشتہ سال اس کمپنی نے اپنی مجموعی طور پر 2.3 ملین گاڑیاں فروخت کیں اور یہ تعداد 2016ء کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ تھی۔ اس طرح گزشتہ سال اس جرمن ادارے کے لیے ایسا مسلسل ساتواں سال تھا کہ ڈائملر نے اپنی پیداوار اور کاروبا ر میں واضح ترقی حاصل کی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved