عوام حقوق غضب کرنیوالوں کومعاف نہیں کرینگے،الطاف شاہد
  9  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

ما نچسٹر ( فیا ض بشیر )پاک سرزمین پارٹی برطانیہ ویورپ کے صدر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ پی ایس پی کے بانی ومرکزی چیئرمین مصطفی کمال کے طرزسیاست سے ریاست مضبوط ہوگی ۔اس نازک دورمیں صرف نڈر اورزیرک مصطفی کمال اپنے ہم وطنوں کوبندگلی سے باہرنکال سکتے ہیں۔پی ایس پی نے موروثی سیاست اورسیاست کی آڑ میں دہشت کاباب بندکردیا۔کراچی کی سیاسی کروٹ سے اندرون سندھ سمیت چاروں صوبوںمیں بازی پلٹ جائے گی ۔پاکستان کے عوام اپناحق غصب کرنیوالی مافیا کومعاف نہیں کریں گے۔ ۔چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ قوم کودانستہ نان ایشوزمیں الجھادیاگیا،باشعور لوگ نااہل حکمرانوں پرانگلیاں اورسنجیدہ سوال اٹھارہے ہیں۔ حکمرا ن مضطرب عوا م کاسامنا کرنے کی بجائے چھپ کیوں رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی طرف سے مختلف پیچیدہ مسائل کاپائیدارحل تلاش کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔انسانوں کوپانی جیسی بنیادی ضرورت دستیاب نہ ہونے پرتعجب ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگرحکمرانوں نے اپنے انتخابی وعد ے وفاکئے ہوتے توانہیں صفائیاں دینے کی ضرورت پیش نہ آتی ۔ کپتان کی شادی نہیں قومی معیشت سمیت ریاستی اداروں کی بربادی عوامی مسائل کی روٹ کاز ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے حقوق کیلئے ڈٹ جانا سیاست نہیں عبادت ہے ۔مصطفی کمال ماضی کی طرح اب بھی عوام کوبنیادی حقوق اور شہری سہولیات کی فراہمی کیلئے کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت چاروں صوبوں میں پینے کے صاف پانی کی فراوانی پاک سرزمین پارٹی کی ترجیحات کاحصہ ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved