یوکے اسلامک مشن مانچسٹرکی تمام برانچوں کے ناظمین کااعلان
  9  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

اولڈھم (محمد فیاض بشیر)یوکے اسلامک مشن کے الیکشن کمشنرز نے نارتھ زون مانچسٹر کی تمام برانچز کے منتخب ناظمین کا با قاعدہ اعلان کر دیا ہے۔یوکے اسلامک مشن ہر سال جمہوری طریقے سے صوبائی و مرکزی سطح پر الیکشن کمشنر کی زیر نگرانی الیکشن کرواتا ہے۔نارتھ زون کے جن الیکشن کمشنرز کی زیر نگرانی الیکشن تشکیل دیا گیا۔ان میں میاں عبدالحق،ضمیر احمد،ملک محمد افضال،غفران محمود،محبوب الرسول،سجاد امین،اور زیڈ اے مور شامل تھے۔الیکشن کمشنر میاں عبدالحق نے بریڈفورڈ بئرون برانچ کے ناظم محمد سجاد،بریڈ فورڈ الھیرا برانچ کے ناظم عبدالحفیظ، کیگلے برانچ کے ناظم عرفات لطیف،مانچسٹر ساتھ برانچ کے ناظم شجاعت حسین،نیلسن برانچ کے ناظم ناصر محمود کا اعلان کیا۔الیکشن کمشنر ملک محمد افضال نے برنلے برانچ کے ناظم میاں لعل اختر کا اعلان کیا۔الیکشن کمشنر ضمیر احمد نے مانچسٹر نارتھ برانچ کے ناظم ڈاکٹر شازاد امین،اولڈھم برانچ کے ناظم نسیم اشرف،راچڈیل نیو بولڈ برانچ کے ناظم محمد اشرف ضیا کا اعلان کیا۔الیکشن کمشنر محبوب الرسول نے راچڈیل ڈیپلش برانچ کے ناظم بشیر احمد، نیو کیسل برانچ کے ناظم خالد حسین کا اعلان کیا۔الیکشن کمشنر غفران محمود نے لیڈز برانچ کے ناظم اشتیاق احمد کا اعلان کیا۔الیکشن کمشنر زیڈ اے مور نے شیفیلڈ برانچ کے ناظم ڈاکٹر الطاف الرحمن کا اعلان کیا۔الیکشن کمشنر سجاد امین نے یورک برانچ کے ناظم شازاد حسین کا اعلان کیا۔نارتھ زون کے منتخب برانچز ناظمین یکم جنوری 2018 سے لیکر دسمبر 2018 تک کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved