لندن،یونائیٹڈریفارم ایشین چرچ میں نئے سال کی تقریب،پاکستان کی سلامتی کیلئے دعائیں
  9  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

لندن(نمائندہ اوصاف) ہماری دُعا ہے کہ خدا تعالیٰ کی رحمت سے دنیا اور خصوصاً پاکستان کے اندر امن و سلامتی لے آئے اور پاکستان ہر شعبے میں ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن ہو۔ ہماری دُعا ہے کہ سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کی اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو اس عظیم سانحہ پر صبر جمیل عطا فرمائے۔زخمیوں کو اللہ تعالیٰ جلد صحت یاب کرے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز والتھم سٹو لندن میں یونائیٹڈ ریفارم ایشین چرچ میں شہباز جاوید پادری کی زیر صدارت نئے سال کی خوشی پرمنعقدہ ایک خصوصی دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہا والتھم سٹو یونائیٹیڈ ریفارم ایشین چرچ لندن میں پادری شہباز جاوید کی زیر صدارت نئے سال کی خصوصی عبادت کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عبادت میں نئے سال کے گیت گائے گئے اور دُنیا کے قیام امن اور پاکستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے دُعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر سانحہ کوئٹہ کے شہید ہونے والوں کے خاندانوں کے لئے اور زخمیوں کیلئے بھی دعائیں مانگی گئیں۔ پادری شہباز جاوید نے نئے سال کی مناسبت سے امن، صلح، سلامتی اور بھائی چارے کی تلقین کی۔ الفریڈپال نے نظامت کے فرائض سرانجام دئے۔ مسز پروین مشتاق اور شریف پیٹر نے نئے سال کے حوالے سے اشعار پڑھے۔ البرٹ نواب، البرٹ داس اور راحیل کرسٹوفر نے دُعاؤں میں رہنمائی کی۔ ساجد مسیح، صوبیہ بہادر، شازیہ امجد، ثنا امین اور جوشوا ناز نے بائبل مقدس کی تلاوت میں رہنمائی کی۔ ربّا ایوب، جولیا راحیل اور اندریاس نے نئے سال کے گیت پیش کئے۔ اس موقع پر نئے سال کا کیک بھی کاٹا گیا اور پادری سعید جاوید نے نئے سال کیلئے دعا میں رہنمائی فرمائی۔ عبادت کے اختتام پر تمام حاضرین نے چرچ انتظامیہ کی طرف سے مہیا کئے گئے نیو ایئر ڈنر میں شرکت کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved