اتوار‬‮   21   جنوری‬‮   2018
پی پی برطانیہ میں انٹراپارٹی الیکشن،نئی کمیٹی تشکیل دی جائے،عارف مغل
  9  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

لندن (پ ر) محمد عارف مغل ایڈووکیٹ سیکرٹری جنرل پی پی پی WACیو کے نے پی پی پی یو کے کی تنظیم کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ قیادت بری طرح فیل ہورہی ہے اسے فوری طور پر ہٹا کر انٹرا پارٹی الیکشن کے ذریعے نئی تنظیم تشکیل دی جائے کیونکہ موجودہ قیادت کی ہٹ دھرمی اور ناکامی کی وجہ سے نظریاتی کارکن پارٹی چھوڑ کر دیگر پارٹیوں میں شامل ہورہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سائوتھ لندن میں ایک اجلاس کے دوران کیا ۔ عارف مغل ایڈووکیٹ کا مزید کہناتھا کہ ہم نظریاتی کارکنوں کو اکٹھے رکھنا چاہتے ہیں نہ جانے مرکزی قیادت اس طرف توجہ کیوں نہیں دیتی ہے یا انہیں حقائق سے دور رکھا جاتا ہے۔ اس موقع پر لندن کے تمام ارکان موجود تھے۔ پرویز شیخ' نصیر احمد' شاہد چوہدری' مہوش سلیم' حسن چوہدری اور دیگر نے بھی اپنی تجاویز پیش کیں۔ عارف مغل نے مزید کہا کہ پارٹی کو انتشار سے بچانے کے لئے مرکزی قیادت کو ٹھوس فیصلے کرنے ہونگے جس میں انٹرا پارٹی الیکشن لازمی ہے تاکہ اوپر سے فیصلے مسلط کرنے کی بجائے حقیقی کارکنوں کو انتخاب میں جیت کر خدمت کا موقع ملے تاکہ نئی قیادت کو سامنے لا کر بھرپور نئے الیکشن 2018 میں بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنایا جائے تاکہ پارٹی سے وفاداری اور لوگوں کی خدمت کا بھی پتہ چل جائے۔ اگر راجہ امجد اقبال اور راجہ فضل الرحمن استعفیٰ دیکر پارٹی کو متحد کرسکتے ہیں تو مرکزی قیادت کو ان کی قدر کرنی چاہئے پی پی پی کے جیالے بلاول بھٹو کے حکم کے منتظر ہیں امید ہے کہ وہ بہت اچھا فیصلہ کرکے پارٹی کو ٹوٹنے سے بچائیں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved