سائوتھ ہمپٹن،پاکستان ویلفیئرایسوسی ایشن کے زیراہتمام سال کی پہلی نادراسرجری
  9  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

سائوتھ ہمپٹن (مسرت اقبال) پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سائوتھ ہمپٹن نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے 2018 کے آغاز میں ہی جنوری کی چھ اور سات تاریخ کو نادرہ کی NICOP کارڈ سرجری کا انعقاد کیا۔ PWAS کے صدر اجمل سدھن' نائب صدر شکیل خان' جنرل سیکرٹری فیصل جاوید اور ڈپٹی سیکرٹری عادل عباس نے لندن نادرا ٹیم کو والہانہ خوش آمدید کہا۔ برطانیہ کے شہر سائوتھ ہمپٹن کی نامور جامعہ مسجد مدینہ مسجد میں اس سرجری سے دو سو سے زائد افراد مستفید ہوئے۔ نادرا کی لندن ٹیم میں منیجر عصمت اﷲ' سردار شوکت' حسن شیرازی' خرم اور دیگر افسران شامل تھے۔ نادرا ٹیم نے PWAS کے منظم انتظام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک well orgnaized سرجری تھی جس سے کمیونٹی کے افراد نے مقررہ وقت میں کم سے کم ٹائم میں استفادہ کیا ہے۔ سائوتھ ہمپٹن میں پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن پندرہ سے زائد نادرا سرجری کا انعقاد کرچکی ہے گزشتہ سالوں کی طرح نادرا کی سرجری کے انعقاد سے پہلے پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن مختلف اوقات میں اور مختلف دنوں میں مساجد میں اعلان کرواتی ہے جس میں کمیونٹی کے افراد سے گزارش کی جاتی ہے کہ جن افراد کو NICOPکارڈ کی سرجری درکار ہے وہ اپنا نام اور رابطہ نمبر متعلقہ ممبر یا فیس بک پیج کے ذریعے درج کروائیں اندراج کئے گئے ناموں کی فہرست ترتیب دی جاتی ہے۔ دو سو سے زائد ممبران کے نام درج ہونے پر پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن سائوتھ ہمپٹن نادرا لندن کو سرجری کے لئے درخواست کرتی ہے جسے بنیادی مرحلوں کی کارروائی کے بعد کچھ مہینوں میں منظور کرلیا جاتا ہے۔ PWAS کی ٹیم اندراج شدہ ممبران کو انفرادی طور پر فون کرکے کنفرم کرتی ہے اور سرجری کے دن کی appointmentدیتی ہے ان کو اوقات نامہ اور مقام میسج بھی کردیا جاتا ہے نصف تعداد کو دن کے پہلے حصے یعنی صبح کا وقت اور نصف تعداد کو دن کے دوسرے حصے میں وقت دیا جاتا ہے تاکہ کمیونٹی ممبران سہولت کے ساتھ Serveہوسکیں اور رش بھی نہ ہو۔ کمیونٹی کے افراد PWAS کی اس کاوش کو بہت سراہتی ہے کیونکہ سرجاری کا انعقاد عموماً ویک اینڈ یعنی ہفتہ اور اتوار کے دن کیا جاتا ہے جس سے کمیونٹی کے افراد کو نادرا کارڈ کے حصول کے لئے سکول یا کام سے چھٹی نہیں کرنا پڑتی۔ مزید یہ کہ لندن جانے کے لئے اور کارڈ بنوانے کے لئے پورا دن درکار ہوتا ہے جبکہ سائوتھ ہمپٹن میں سرجری کے انعقاد کی وجہ سے یہ افراد چند گھنٹوں میں فارغ ہوجاتے ہیں اس سہولت کے پیش نظر یہ افراد باقی ماندہ دن اپنی فیملی کے ساتھ گزار سکتے ہیں۔PWSA کے صدر اور نائب صدر نے سرجری کے اختتام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ نادرا ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے آگاہ کیا کہ PWSAکی فہرست میں ابھی بھی ایک تعداد ویٹنگ لسٹ میں ہے جس پر منیجر نادرا نے کہا کہ PWASپھر سے سرجری کے لئے درخواست بھیجے چند ماہ تک ہم نادرا کی ایک اور سرجری دے سکتے ہیں۔ PWAS کی ٹیم اور کمیونٹی کے افراد نے ڈور سٹیپ پر نادرا ٹیم لندن کو سہولت مہیا کرنے پر شکریہ ادا کیا اور تعاون کو سراہا۔ بعد ازاں اجمل سدھن' شکیل خان اور فیصل جاوید نے جامع مسجد مدینہ مسجد کی کمیٹی بالخصوص چوہدری بشیر کٹاریہ کٹاری کا شکریہ ادا کیا اور مسجد کمیٹی کے ہمیشہ تعاون کرنے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved