برلن،بروشیا ڈورٹمنڈ کی بس کے قریب دھماکے کرنے والے کا اقبال جرم
  10  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

برلن(آئی این پی)جرمن فٹ بال کلب بروشیا ڈورٹمنڈ کی بس پر حملہ کرنے والے مشتبہ حملہ آور نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد کسی کو نقصان پہنچانا نہیں تھا اور وہ صرف پیسے کمانا چاہتا تھا۔گزشتہ سال چیمپیئنز لیگ فٹبال کے میچ کیلئے گرانڈ جانے والی جرمن بنڈس لیگا کی ٹیم بروشیا ڈورٹمنڈ کی بس کے قریب تین دھماکے ہوئے جس سے ایک کھلاڑی زخمی ہو گیا تھا۔بروشیا ڈورٹمنڈ کی ٹیم موناکو کے خلاف چیمپیئنز لیگ کے کوارٹر فائنل کا پہلا لیگ کھیلنا کیلئے اسٹیڈیم کی جانب رواں دواں تھی کہ بس کے قریب تین دھماکے ہوئے اور حادثے کی وجہ سے اس دن میچ کو منسوخ کردیا گیا تھا۔28 سالہ سرگئی

ڈبلیو کو دھماکوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جنہوں نے اپنے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کارروائی سے کلب کے حصص کی قمیتوں میں کمی کا خواہشمند تھا۔حملہ آور نے کہا کہ اس کا مقصد کسی کو جانی نقصان پہنچانا نہیں تھا بلکہ وہ تو صرف مالی فوائد حاصل کرنا چاہتا تھا تاکہ جیسے ہی بروشیا ڈورٹمنڈ کے حصص کی قیمتیں گریں، وہ مالی فوائد حاصل کر سکے۔سرگئی ڈبلیو نے مزید کہا کہ وہ اپنے اس عمل پر شدید شرمندہ ہے۔28 سالہ حملہ آور پر اقدام قتل کے الزامات عائد کئے گئے تھے اور اگر ان پر یہ جرم ثابت ہو گئے تھے تو انہیں عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved