ترکی ، روس اور ایران کے سفیروں کووزارت خارجہ میں طلب کر لیا گیا
  10  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

انقرہ۔(اے پی پی) شام میں ادلب کے فائر بندی والے علاقوں پر انتظامیہ کے حملوں کی وجہ سے انقرہ میں روس اور ایران کے سفیروں کو وزارت خارجہ میں طلب کر لیا گیا۔ ترک خبر رساں ادارے نے سفارتی ذرائع سے موصول معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ شام میں ادلب کے فائر بندی والے علاقوں پر انتظامیہ کے حملوں اور ترکی کی بے اطمینانی سے مطلع کرنے کے لئے انقرہ میں روس کے سفیر الیکسی یرہوف اور ایران کے سفیر محمد ابراہیم طاہریان فرد کو وزارت خارجہ میں طلب کر لیا گیا۔ آستانہ میں شامی انتظامیہ کے ضامن بننے والے روسی اور ایرانی حکام کو شام میں فائر بندی کے علاقوں سے

متعلق انتظامیہ کی خلاف ورزیوں پر فوجی و سفارتی راستے سے ترکی کی بے اطمینانی سے مطلع کیا گیا ہے۔ خلاف ورزیوں کے مستقل جاری رہنے پر انقرہ میں روس کے سفیر یرہوف اور ایران کے سفیر محمد ابراہیم طاہریان فرد کو گزشتہ روز وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا اور ٹھوس بیانات کے ذریعے اس معاملے میں ترکی کے ردعمل اور بے اطمینانی سے آگاہ کیا گیا ہے اورمطالبہ کیا گیا کہ 29 اور 30 جنوری کو سوچی میں متوقع شامی قومی ڈائیلاگ کانفرنس سے قبل فائر بندی کی خلاف ورزیوں کو فوری طوری پر بند کرنے کے بارے میں انتظامیہ کو ضروری پیغامات پہنچائے جائیں


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved