اتوار‬‮   21   جنوری‬‮   2018
امریکا ترکی میں سیاسی بغاوت کرانے کی چالیں چل رہا ہے، صدر اردوان
  10  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

استنبول ۔ (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امریکا نے دہشت گرد تنظیم فیتو، سی آئی آئے اور ایف بی آئی کے ذریعے ترکی پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے جس میں وہ کامیاب نہیں ہوگا۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطا بق ترکی کے صدر اور آق پارٹی کے رہنما رجب طیب اردوان نے اپنی سیاسی جماعت کے پارلیمانی گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا 15 جولائی 2016ء کو ہمارے ملک میں بغاوت کرانے میں ناکام رہا ہے اور اب مختلف طرز عمل اورعزائم کے حصول میں سرگرم ہے۔انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکا نے دہشت گرد تنظیم فیتو، سی آئی آئے اور

ایف بی آئی کے ذریعے ترکی پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے لیکن وہ اس چال میں بھی کامیاب نہیں ہو سکے گا۔ صدر اردوان نے کہا کہ حالیہ 15 برسوں میں ترکی کی ترقی سے بے چینی محسوس کرنے والے بعض حلقے ترکی سے حسد کرتے ہیں، وہ چاہے جتنی بھی اچھل کود کر لیں ہم اپنے سفر کو مصمم طریقے سے جاری رکھیں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved