اتوار‬‮   21   جنوری‬‮   2018
لندن میں امریکی سفارت خانے کے سامنے بیت المقدس کی حمایت میں مظاہرہ
  10  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

لندن ۔ (اے پی پی) برطانیہ کے سرگرم مسلمانوں نے بیت المقدس کے خلاف امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف اور فلسطینیوں کی حمایت میں لندن میں امریکی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کیا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق لندن میں امریکی سفارت خانے کے سامنے کئے جانے والے مظاہرے میں برطانیہ میں مقیم فلسطینیوں اور برمنگھم مساجد کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔برطانیہ میں فلسطین ارگنائزیشن کے چیئرمین حافظ الکرمی نے اس بارے میں کہا کہ اس مظاہرے میں غیر عرب فلسطینیوں کی شرکت سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ فلسطینیوں کا پیغام عالمی اہمیت کا حامل ہے اور

پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے بیت المقدس خاص اہمیت رکھتا ہے۔انھوں نے کہا کہ بیت المقدس کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کو فلسطینی عوام، پوری دنیا کے مسلمان اور حریت پسند لوگ کبھی بھی تسلیم نہیں کریں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved