بے گناہ اورنہتے لوگوں پرحملے ہرگز قابل قبول نہیں،علی رضا
  10  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

برسلز(پ۔ر)کشمیرکونسل یورپ (ای یو)کے چیئرمین علی رضاسید نے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دہشت گردی کے ایک اور واقعے میں انسانی جانوں کے ضیاع پربہت افسوس اوردکھ ظاہرکیاہے۔ انھوں نے برسلزسے ایک مذمتی بیان جاری کرکے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔واضح رہے کہ کوئٹہ میں زرغون روڈ پر صوبائی اسمبلی کی عمارت کے قریب منگل کے روز خودکش حملے میں چارپولیس اہلکاروں سمیت سات افراد جاں بحق اورسترہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے اپنے بیان میں کہاکہ دہشت گردانہ واقعات انتہائی افسوسناک اور قابل نفرت ہیں۔ انھوں نے ان واقعات پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ تشد د اور دہشت گردی کسی بھی صورت میں قابل تحمل نہیں۔ بے گناہ اورنہتے لوگوں پرحملے ہرگز قابل قبول نہیں۔ یہ آزادی، انسانی اقدار اور انسانیت پر حملہ ہے۔علی رضا سید نے مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشت گردی کی بھی مذمت کی اور کہاکہ کشمیری ستر سالوں سے بھارتی فورسز کی طرف سے دہشت گردی کا شکار ہیں۔ انھوں نے حالیہ دنوں مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کی مذمت کی۔انھوں نے کہاکہ منگل کے روز بھی ایک کشمیری نوجوان خالد ڈار کلگام کے علاقے میں نہتے مظاہرین پر فورسز کی فائرنگ میں شہید ہوئے۔بھارت نے سات عشروں سے کشمیریوں پر بربریت جاری رکھی ہوئی ہے لیکن کشمیری مصمم ہیں کہ وہ اپنے حق خودارادیت سے کبھی بھی دستبردار نہیں ہوں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved