لندن (اوصاف نیوز)پاک سر زمین پارٹی پاکستان کے جنرل سیکریٹری رضا ہارون نے پارٹی ممبران سے لندن سائوتھ ہال کے مقامی ہوٹل میں ملاقات کی.اس موقع پر پی ایس پی یوکے و یورپ کے صدر الطاف شاہد نے خصوصی شرکت کی.اجلاس میں رضا ہارون نے پاکستان میں ہونے والی سیاسی صورتحال سے ممبران کو آگاہ کیا اور الیکشن کی تیاری کا بھی عندیہ دیا.اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ پارٹی منشور پر ہی بیانات دیے جائیں مثلا تعلیم و صحت، صفائی و ستھرائی کے معاملات اور ٹرانسپورٹ جیسے مسائل پر بات کی جائے غرض کے عوامی مسائل پر بات کی جائے.اجلاس میں خلیل اللہ سینئر صدر یوکے و یورپ,شمائل محمود خان نائب صدر یوکیویورپ,یونس خواجہ نائب صدر ہوکے و یورپ,نعیم عباس خان صدر لندن،ریحان آرائیں سیئنر نائب صدر لندن،نعمان میمن سیکریٹری جرنل لندن،امتیاز اختر نائب صدر لندن،فہد وارثی نائب صدر لندن،راحیل بھائی میمبر اور لیڈی مایہ میمبر نے شرکت کی.