نوازشریف ، الطاف کی زبان استعمال کررہے ہیں،زبیرشاہین
  10  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل مڈلینڈ کے چیئرمین محمد زبیر شاہین نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف ناہل ہونے کے بعد ہر جگہ فوج اور عدالتوں پر الزام لگاتے ہیں کہ وہ ان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں ان کی حکومت ہے اور قومی اسمبلی میں اکثریت حاصل ہے جس طرح اپنی ناہلی کو ختم کرانے کے لیے آئین میں ترمیم کرائی ہے فوج ،عدالتوں اور قانون کے تمام اداروں کو ختم کرنے کے لیے قانون کو تبدیل کرائیں آئندہ فیصلے منتخب نمائندوں سے کرائیں یا یہ کام گلو بٹوں کے حوالے کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف یہ چاہتے ہیں کہ وہ کرپشن کریں یا قتل ان کو کوئی پوچھنے والا نہ ہو ساری فوج اور ججزز ان کے نوکر ہونے چاہئے حکمران قانون سے بالاتر ہونے چاہئے اور ارکان اسمبلی اور وزیر اعظم کو ملک کا سودا کرنے اجازت بھی ہو اور ان کے سامنے کوئی سر اٹھا کر نہ چلے اور ملک میں ایک ایسا نظام ہو جو لوگ ووٹ خرید اور چھین سکتے ہیں وہ ملک کے مالک ہوں اور حکمرانوں کو کوئی پوچھنے والا نہ ہو۔ زبیر شائین نے کہا کہ میاں نواز شریف اور شائد خاقان عباسی جس طرح کی زبان فوج اور ججزز کے خلاف استعمال کرتے ہیں وہ توہین عدالت کے مرتکب ہوچکے ہیں اس پر خاموشی کب تک رہے گی جو زبان الطاف حسین کی تھی آج نواز شریف استعمال رہے اور مجیب الرحمان بننے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں اور میڈیا پر ان کے لیے کوئی پابندی نہیں ہے ابھی تک کوئی قانون ان کے خلاف حرکت میں نہیں آیا اگر یہ سلسلہ جارہی رہا تو نواز شریف اپنے ذاتی مفادات اوربوکھلاہٹ میں کچھ بھی کر سکتے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved