ولی اللہ عبادت زہدو تقوی سے قرب الٰہی حاصل کرتے ہیں،علامہ محمداسلم
  10  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

کوونٹری (پ ر )اللہ کے ولیوں کو نہ کوئی خوف ھے نہ ڈر اللہ کے ولی عبادت زہد تقوی سے قرب الٰہی حاصل کرتے ھیںکوونٹری کی جامع مسجد نور السلام میں گیارھویں شریف کے سلسلہ میں عظیم الشان جلسہ منعقد ھوا جس کا باقاعدہ آغاز علامہ حافظ محمد نجیب نے تلاوت پاک سے کیا جلسہ کے مہمان خصوصی علامہ حاجی محمد اسلم نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ تمام تعریفیں رب العزت کی ھیںجو عالمین کا رب ھے وہ کائنات کا خالق و مالک ھے اور کائنات کا ھر ذرہ اسکی حمد و ثنا بیان کر رھا ھے آج کی یہ نورانی ایمانی محفل اللہ کے اس کامل ولی سے منسوب ھے جو ولیوں کا سردار ھے ایسی محفلوں کو اللہ کے فرشتے اپنے نورانی پروں سے ڈھانپ لیتے ھیں اور اللہ کی رحمت فضل و کرم حاضرین محفل پر ھونا شروع ھو جاتا ھے ایسی محفلوں کا ذکر فرشتے بارگاہ خدا وندی میں کرتے ھیں اللہ فرشتوں سے فرماتا ھے کہ مجھے بغیر دیکھے یہ لوگ میرا ذکر کرتے ھیں اگر دیکھ لیتے تو فرشتوں نے جواب دیا کہ اللہ پاک یہ آپ کا اور زیادہ ذکر کرتے اللہ کے محبوب کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اپنی زبانوں کو اللہ کے زکر سے تر رکھو تا کہ تم اللہ کے قریب ھو جا عالم دین اللہ کے عطا کردہ علم سے تبلیغ دین سے آپکو اللہ کے قریب کرتا ھے اور کامل ولی طریقہ معرفت سے اللہ سے ٹوٹے ھوئے تعلق کو جوڑتا ھے اللہ فرماتا ھے میرے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم جب میرے بندے میرے بارے میں سوال کریں تو جواب دیں میں ان کے قریب ھوتا ھوں جب مجھے وہ پکارتے ھیں تو میں انھیں جواب دیتا ھوں میں انکی پکار کو سنتا جانتا ھوں اور جواب بھی دیتا ھوں پیر سید عبدالقادر جیلانی الحسنی والحسینی رضی اللہ تعالی عنہ مادر زاد ولی تھے ان کے والدین کریمین بھی اللہ کے مقرب بندے تھے ان کا ھر لمحہ اللہ کی یاد کے بغیر نہیں گزرہ شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ کو خالق کائنات نے یہ شان عطا فرمائی ھے کہ یہ ولیوں کے سردار ھیں ان کے والدین حافظ قرآن تھے جب سید عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالی عنہ کو قرآن پاک پڑھنے کے لیے استاد کے پاس لایا گیا تو انھوں نے قرآن پاک زبانی سنانا شروع کر دیا تو عالم دین نے پوچھا کہ یہ آپ نے کیسے پندرہ سپارے حفظ کیے ھیں تو آپ نے فرمایا کہ جب میں ماں کے بطن میں تھا تو میرے والدین قرآن پاک کی ھر روز منزل کرتے تھے ایک دوسرے کو زبانی قرآن پاک سنایا کرتے تھے تو اسطرح مجھے بھی قرآن پاک حفظ ھوتا گیا علامہ حافظ محمد نجیب نے اولیا اللہ کی شان بیان کرتے ھوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے غوث پاک رضی اللہ عنہ کو وہ مقام و مرتبہ عطا فرمایا ھے کہ آپ نے فرمایا کہ میرا قدم تمام اولیا کی گردنوں پر ھے میری ولایت کا سورج ہمیشہ طلوع رھے گا کبھی غروب نہیں ھو گا بغیر علم عمل تقوی کے ولایت حاصل نہیں ھوتی عبادت کے ذریعے ھی قرب الٰہی حاصل ھوتا ھے شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں اللہ کی عطا کردہ قوت الٰہی سے اپنے مرید کو دیکھ لیتا ھوں چاھئے وہ دنیا کے کسی کونے میں بھی ھو پیراں دے پیر غوث اعظم پیر سید شیخ عبدالقادر لاکھوں کے اجتماع سے خطاب فرماتے آپکی نورانی آواز مبارک کو جیسے اجتماع کے اول صف کے لوگ سنتے ویسے آخر میں بیٹھے لوگ سن لیتے ایک مرتبہ آپ ایک بڑے اجتماع سے خطاب فرما رھے تھے کہ مجمع کے اوپر ایک چیل پرواز کر رھی تھی تو لوگوں کی توجہ چیل کی طرف ھو گئی تو آپ نے فرمایا تو ختم ھو جا تو عین اسی وقت وہ زمین پر گری اور مر گئی اجتماع کے اختتام پر آپ نے پوچھا یہ کیسے مری ھے تو لوگوں نے بتایا تو آپ نے اسکو ٹھوکر ماری اور فرمایا کہ میں نے تجھے اجتماع میں خلل ڈالنے سے باز آنے کے لیے کہا تھا کہ تو ختم ہو جا اللہ کی وبائی قوت سے جب آپ نے اسکو ٹھوکر ماری تو وہ زندہ ھو گئی اور اڑ گئی علامہ محمد ظفر صدیقی نے کہا کہ اللہ کے ولیوں کا فیض تا قیامت جاری رھے گا ان کی دعاوں سے اللہ کی مخلوق کی مشکلات دور ھوتی ھیں ملکوں و علاقوں سے عذاب ٹلتے ھیں حضرت غوث اعظم کامل ولی۔ مرد درویش تھے انکی ایک نظر سے چور قطب ابدال بن جاتے آپکی تعلیمات پر عمل کر کے انسان اللہ کا قرب حاصل کر لیتا ھے اللہ اللہ کرنے سے جب اللہ نہ ملے تو یہ اللہ والے ھی ھیں جو اللہ سے ملا دیتے ھیں انسان کو عمل تقوی اپنے کردار سے اچھا انسان بننا چاھئے اللہ کے ولیوں کے دامن سے وابستہ ھو جا پھر دیکھنا کہ اللہ کے کامل ولی کی نگاہ ناز سے آپکی تقدیر کیسے بدلتی ھے بارگاہ رسالت میں ھدئیہ نعت کے نذرانے پیش کرنے والوں میں اللہ دتہ۔ چوہدری علامہ محمد نیاز۔ امجد احسان نقشبندی شامل تھے درود و سلام کے بعد برطانیہ کے نامور عالم دین حضرت علامہ محمد یوسف نقشبندی نے عالم اسلام اور بلخصوص برما فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی اور بیت المقدس قبلہ اول کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا فرمائی جلسہ کے اختتام پر شرکائے جلسہ کو۔ بہترین لذیذ کھانوں سے بھرپور لنگر شریف پیش کیا گیا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved