اتوار‬‮   21   جنوری‬‮   2018
بلدیاتی الیکشن ،آزادکشمیرحکومت توہین عدالت کی مرتکب ہوئی،محمدمالک
  10  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

نیوکاسل(پ ر) پی ٹی آئی کشمیر نارتھ آف انگلینڈ کے صدر چوہدری محمد مالک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کشمیر آزاد کشمیر میں بلدیاتی الیکشن کے لئے تیار ہے لیکن موجودہ حکومت نے آزاد کشمیر بلدیاتی الیکشن سے فرار ہوگئی ہے جسکی وجہ سے انکو بلدیاتی الیکشن میں اپنی شکست واضح نظر آرہی تھی حکومت آزاد کشمیر نے بلدیاتی الیکشن نہ کراکے توہین عدالت کی مرتکب ہوئی پی ٹی آئی کشمیر کے کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھتے ہوئے جماعت کی مضبوطی کے لئے اپنا کردار ادا کریں ہم ثابت قدم ہیں مستقبل پی ٹی آئی کا ہے چوہدری محمد مالک نے کہا آج پاکستان اندرونی و بیرونی خطرات سے دوچار ہے ایسے میں پاکستان کے عوام کی نظریں قائد پاکستان عمران خان کی طرف لگی ہوئی ہیں پاکستان کے عوام سمجھتے ہیں صرف عمران خان ہی پاکستان کو ان بحرانوں سے نکال سکتے ہیں عمران خان کی قیادت میں صحیح معنوں میں عوامی حکمرانی کا خواب پورا ہوگا نیا پاکستان بنائیں گے آنے والا وقت پی ٹی آئی کی کامیابیوں کی نوید لیکر آئے گا بہت جلد عمران خان وزیراعظم پاکستان بن کر پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے۔ چوہدری محمد مالک نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کا مسلمہ لیڈر سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر پی ٹی آئی کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ہی ہیں اس سال بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سیز فائر توڑنے کا اعلان کیا ہوا ہے۔ 27اکتوبر کو ہونے والے ملین مارچ میں ہزاروں کی تعداد میں عوام شرکت کریں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved