فاروق حیدرواٹرچینل کی بحالی کے احکامات دیں،تحفظ حقوق کمیٹی کوٹلی
  10  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

ہائی ویکمب(مسرت اقبال) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے مظفر آباد میں کابینہ کے اجلاس کے دوران گھوسٹ منصوبہ جات کی منظوری دے کر ڈھول کا پول کھول دیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے جن پانچ ارب سے زائد منصوبوں کی منظوری دی ہے ان ہی منصوبہ جات کی کم از کم 7 ارب 81کروڑ سے زائد مالیت کے منصوبہ جات کی ایڈیشنل چیف سیکرٹری سید آصف حسین شاہ نے تمام اداروں کے سیکرٹری صاحبان کی موجودگی میں دی تھی۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے اسطرح کے منصوبہ جات کی بار بار منظوری دینا کیوں ضروری سمجھا ہے؟ ان خیالات کا اظہار کمیٹی تحفظ حقوق ضلع کوٹلی کے مرکزی رہنما محمد سعید چوہدری نے وٹفورڈ میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ محمد سعید چوہدری نے کہا ضرورت اس امر کی ہے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اپنے اس اجلاس کے دوران واٹر چینل دندی تا رولی، پنگ پیراں سمیت نہر کا پانی بحال کرنے کیلئے اس منصوبے کی منظوری دے کر غریب عوام کی دعائیں حاصل کرتے اور گڈ گورننس کی بہترین مثال پیش کرتے۔ چوہدری محمد سعید نے آزاد کشمیر حکومت کے دوہرے معیار کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا یہ بہت بڑی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ پنگ پیراں سمیت رولی تک ہزاروں افراد لینڈ سلائیڈنگ کے باعث نہر کے پانی سے ہزاروں آبادیاں محروم ہیں۔ ہماری درخواستیں وزیراعظم آزاد کشمیر، چیف سیکرٹری، وزرائ،سیکرٹریز، ہر ادارے موجود ہیں۔ جبکہ سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے دورہ برطانیہ کے دوران ہمارے وفد کو یقین دلایا تھا کہ واٹر چینل ضلع کوٹلی کو فروری 18 تک بحال کردیا جائیگا۔ اس پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے بجٹ میں فنڈز رکھے گئے ہیں مگر تاحال اس پراجیکٹ پر کوئی کام شروع نہیں ہوا ہے۔ وزیر موصوف آج کل تعلیم کے حصول کیلئے برطانیہ میں نجی دورے پر ہیں جہاں ان سے ملاقات کی اجازت نہیں ہے چوہدری محمد سعید نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ آزاد کشمیر میں سرخ فیتہ کی روایت ختم کرکے عوام کیساتھ انصاف کیا جائے انہوں نے کہا یہ بہت بڑا ظلم ہے کہ آزاد کشمیر میں حکومت اور وزراء اپنے اپنے علاقہ جات کے منصوبہ جات منظور کراتے ہیں غریب عوام کے حقوق کا تحفظ نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا اگر آزاد کشمیر حکومت نے غریب عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ نہ کیا تو ہماری تنظیم آزاد کشمیر حکومت کے انسانی حقوق کی منفی سرگرمیوں کیخلاف عالمی اداروں، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور دیگر انسانی حقوق سے رابطہ کرے گی۔ ہم وزیراعظم کشمیر راجہ فاروق حیدر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ واٹر چینل ضلع کوٹلی کی بحالی کیلئے فوری احکامات جاری کرے۔ اور آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کے نام پر ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری بند کی جائیں اور یہ گھوسٹ منصوبہ جات کا کاروبار بند کیا جائے۔ بیرون ملک کشمیریوںکیساتھ کئے گئے وعدہ جات پورے کئے جائیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved