پی پی ورکرزیوکے ایکشن کمیٹی پارٹی کی اصل وارث ہے،راجہ اعظم
  10  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

لندن(پ ر) پاکستان پیپلزپارٹی ورکرز یو کے ایکشن کمیٹی پی پی پی پارٹی کی اصل وارث ہے۔ پی پی پی قیادت کو اس کی طرف متوجہ دینا چاہئے۔ پی پی پی۔ یو کے ورکرز ایکشن کمیٹی کے کنوینر راجہ اعظم خان ایڈووکیٹ، عارف مغل ایڈووکیٹ سیکرٹری جنرل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہمارے تنظیم پی پی پی یو کے کی اصل وارث ہے۔ پرچی سسٹم کے تحت بھرتے کئے گئے عوام کے رد کردہ نام نہاد لوگوں کو ورکرز ہر گز تسلیم نہیں کریں گے۔ ورکرز کی ڈیمانڈ ہے کہ پارٹی انٹرا الیکشن کروائیں جائیں۔ ماضی کی طرح آج بھی پرچی سسٹم پر بھرتی کی ہوئی باڈی مکمل نہیں ہوسکی ہے۔ ہم چیئرمین اور کو چیئرمین سے گزارش کرتے ہیں کہ براہ مہربانی ایک کمیٹی تشکیل دیں جو کہ یو کے میں الیکشن کرائے۔ پرانی کمیٹی ختم کردی جائے۔ یو کے ورکرز پچھلے 4 سال سے آپ کے فیصلے کے منتظر ہیں اور آپ سے ملاقات کے متمنی ہیں۔ باقی تنظیمات کی طرح ہماری قیادت کو یو کے تنظیم سازی پر توجہ دینی چاہئے ورنہ کارکن بکھر جائیں گے۔ راجہ امجد اقبال اور راجہ فضل الرحمن نے عہدے قربانی کرکے تنظیم کو منظم کیا ہے ورکرز ان پر بہت خوش ہیں۔اعلیٰ قیادت سے گزارش ہے کہ یو کے کی باڈی ختم کرکے فوری انتخابات کروائیں جو بھی جیت کر آئے اسے قیادت سونپ دی جائے جو پرچی پر آئے ہیں وہ مکمل ناکام ہوچکے ہیں سکھوں کو بلاکر کورم پورا کرتے ہیں۔ ورنہ ان کے پاس کوئی Majority نہیں ہے۔ ان کو آرڈر بحریہ ٹاؤن اسلام آباد سے ملتے ہیں اور فرمائشیں بھی وہاں سے کی جاتی ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved