سیکرٹری پی ایس پی رضاہارون کی فیصل محمودکوعمرہ کی ادائیگی پرمبارکباد
  10  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل رضا ہارون نے پاک سرزمین پارٹی برطانیہ و یورپ کے میڈیا کوآرڈی نیٹر اور برمنگھم کے صدر فیصل محمود کو عمرہ کی ادائیگی پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کااظہار کیا۔ فیصل محمود نے اس موقع پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پاک سرزمین پارٹی کا لیاقت آباد کراچی میں ہونے والے تاریخی جلسہ پر انعقاد کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کراچی کی عوام نے خصوصاً لیاقت آباد کی عوام نے پاک سرزمین پارٹی کے حق میں فیصلہ دے دیا رضا ہارون نے اس موقع پر کہا کہ پاک سرزمین پارٹی اقتدار کے لئے نہیں بلکہ پاکستان کی عوام کو ان کے بنیادی حقوق دلوانے کی جنگ لڑ رہی ہے دونوں بڑی جماعتیں اور لسانیت کا درس دینے والوں نے 70 سال میں پاکستان کی 22کروڑ سے زائد عوام کو صاف پینے کا پانی نہیں فراہم کرسکیں۔ تعلیمی نظام نے معاشرے کو تقسیم کردیا ہے۔صحت عامہ کی سہولتوں کا فقدان ہے، روڈ اور گلیاں کچرہ کنڈیاں بن چکی، سرکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں اس کے لئے عوام میں لسانی تقسیم پیدا کرکے پاکستان کے خلاف مضموم سازش کی جارہی تھی پاک سرزمین پارٹی نے تمام سازشوں کو ناکام بنادیا ہے اور پاک سرزمین پارٹی کا ایک ایک ساتھی اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گا جب تک عوام کو اُن کے تمام بنیادی حقوق دلوا نہیں لیں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved