عمران لورزگروپ پی ٹی آئی کی انتخابی مہم میں حصہ لے گا،محمدزبیر
  10  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

مانچسٹر(فیاض بشیر) مانچسٹر کے سماجی رہنما محمد زبیر نے عمران لورز گروپ برطانیہ کو پروقار عشائیہ دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران لورز کے چیئرمین آصف رشید بٹ نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے جیت کر حکومت بنائے گی عمران لورز گروپ برطانیہ سے پاکستان جاکر تحریک انصاف کی انتخابی مہم میں حصہ لے گا جنرل سیکرٹری اور بہت متحرک کارکن منیب شیخ نے کہا کہ نواز شریف فیملی کی لوٹی ہوئی دولت ملک میں واپس لائی جائے۔ عمران لورز کے صدر چوہدری بلال گجر نے عشائیہ دینے پر محمد زبیر کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں شرکت کرنے والوں میں چوہدری آفتاب کسانہ،ہارون مرزا، عارف چوہدری اور عمران لورز گروپ برطانیہ کی پوری ٹیم نے شرکت کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved