قصورواقعہ کے ذمہ داروں کوعبرتناک سزادی جائے،چوہدری شوکت
  10  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

بریڈ فورڈ(پ ر) مرکزی جمعیت اہلحدیث بریڈ فورڈ کے امیر چوہدری شوکت علی نے اپنے ایک بیان میں قصور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مجرموں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائیں۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ یہ کیسا اسلامی ملک ہے جہاں بچے بھی محفوظ نہیں اور جرائم پیشہ لوگ بلا ڈر و خوف ہر جرم کرکے بچ جاتے ہیں غریب کمزور لوگوں کو پولیس پکڑ کر آگے کردیتی ہے جو ساری عمر جیلوں میں رہتے ہیں لیکن اصل مجرم رشوت اور سفارش سے آزاد پھرتے اور دہشت پھیلاتے ہیں۔ اصل میں پورا معاشرہ ہی کرپٹ ہوچکا ہے۔ چوہدری شوکت نے کہا کہ علماء کرام اور رہنماؤں کا کام ہے کہ پورے معاشرے کی اصلاح کریں مگر یہاں الٹی گنگا بہتی ہے ہر کوئی ایک دوسرے کو ہی مورد الزام ٹھہرانے کے چکر میں انسانیت کو نقصان پہنچارہے ہیں جو صحیح اسلامی اور انسانی اور اخلاقی طریقہ نہیں۔ ہر کسی کو اپنے حصہ کا کام کرنا ہوگا تب جاکر ملک میں حالات بہتر ہوسکتے ہیں اور ہر کوئی دنیا اور آخرت میں سرخرو ہوسکتا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved