برلن،جرمنی سے ترکی جانے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ
  11  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

برلن ۔ (اے پی پی) جرمن کمپنی ٹوئی نے کہا ہے کہ رواں برس چھٹیاں گزارنے کا منصوبہ رکھنے والے سیاحوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی سیاحتی سہولیات فراہم کرنے والی جرمن کمپنی ٹوئی نے کہا ہے کہ اس کے پاس ترکی میں چھٹیاں گزارنے کے لیے بکنگ کی تعداد میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

کمپنی نے رواں برس کے دوران بذریعہ ہوائی جہاز ترکی جانے کے لئے ایک لاکھ نشستیں بک کروا لی ہیں۔ 2016 کے دوران ترکی جانے والے جرمنوں کی تعداد میں 50 فیصد کمی ہو گئی تھی جس کی ایک وجہ اسی برس جنوری میں استنبول میں ہونے والا ایک دھماکا تھا جس کے نتیجے میں 12 جرمن سیاح ہلاک ہو گئے تھے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved