پیرس کے مشہور ہوٹل سے ڈاکو لاکھوں ڈالر مالیت کے زیورات لے اڑے
  11  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

پیرس ۔ (اے پی پی) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع مشہور ہوٹل رٹز سے مسلح چوروں نے لاکھوں ڈالر کے زیورات چوری کر لئے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ کلہاڑیوں سے مسلح پانچ ملزمان نے ہوٹل میں واقع جیولری کی دکان کی کھڑکی توڑ کر اندر داخل ہوئے۔ پولیس کہا کہنا ہے کہ تین ڈاکووں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے تاہم ابھی تک چوری ہونے والے زیورات کی کل مالیت کے بارے میں اندازہ نہیں لگایا جا سکا، 40 لاکھ یورو مالیت کے زیورات برآمد کر لیے گئے ہیں۔

لگژری فائیو سٹار رٹز ہوٹل پیرس کے تاریخی علاقے میں دریا کے کنارے واقع ہے اور وزارتِ انصاف کا دفتر بھی اس سے متصل ہے۔ ہوٹل کے عقبی داخلی دروازے کے قریب خریداری کی جگہ مختص ہے جہاں پر پانچ دکانیں اور 95 شو کیسز ہیں جن میں جیولری، گھڑیاں اور مہنگے ملبوسات فروخت کئے جاتے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved