اتوار‬‮   21   جنوری‬‮   2018
نورالاسلام کاسالانہ عشائیہ،جدیدمسجداورکمیونٹی سنٹرکیلئے فنڈزجمع کئے گئے
  11  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

لندن( نما ئند ہ ا و صا ف )لیٹن، ایسٹ لندن میں واقع چیریٹی تنظیم نورالاسلام کی جانب سے اپنے 14 ویں سالانہ عشائیہ کا اہتمام 6 جنوری کو والتھم سٹو اسمبلی ہال میں کیا گیا۔ ''نائٹ آف مینی وائسز'' کے عنوان سے منعقد کی گئی اس تقریب میں چار سو افراد نے شرکت کی جس کا مقصد ایک جدید مسجد اور کمیونٹی سنٹر کی تعمیر سے متعلق ٹرسٹ کے نئے پراجیکٹ کے بارے میں آگاہی پیدا کرنااور فنڈز جمع کرنا تھا۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض ٹی وی ون کے رضوان حسین نے انجام دئیے جس میں نشید آرٹسٹ عمر عیسیٰ نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جبکہ ندا ٹرسٹ کے بابر مرزا نے تقریر کی اور ''وائس آف پیس'' کے بچوں نے شاندار پرفارمنس پیش کی۔ تقریب کی ایک اور خاص بات کاوش کی جانب سے خانہ کعبہ کے استعمال شدہ غلاف کے چار میٹر طویل حصے کی نمائش تھی۔ پراجیکٹ ری بلڈ کے سلسلے میں فنڈز جمع کرنے کے لئے مختلف منفرد اشیاء کی نیلامی کی گئی۔ تمام شرکاء کی تواضع کھانے اور مشروبات سے کی گئی۔ تقریب کے سپانسرز میں مسلم چیریٹی، صحارا گرل، ہیومن ریلیف فائونڈیشن اور مسلم ایڈ شامل تھے۔1990 میں قائم کیا گیا نورالاسلام ٹرسٹ اردگرد کے لوگوں کی زندگیاں بہتر بنانے اور دورپار رہنے والوں کی مدد کے لئے سرگرم عمل ہے۔ ٹرسٹ اسلام کے حقیقی امیج کو فروغ دینے، مسلم کمیونٹی پر مثبت اثرات کی حوصلہ افزائی کرنے، عمدہ معیاری تعلیم فراہم کرنے، کمیونٹی کی سماجی و فلاحی ضروریات پوری کرنے اور اس شعبے میں سرگرم رضاکار اداروں اور حکومتی اتھارٹیز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے مشن پر عمل پیرا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved