انقرہ،ایرانی سرحد پر ترکی کی 144 کلو میٹر دیوار کا کام تیزی سے جاری
  11  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

انقرہ ۔ (اے پی پی) ترکی میں ایران کی سرحد پر کنکریٹ کی دیوار کی تعمیرکا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق دیوار کی تعمیر میں سرگرم ترک فرم ٹوکی نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ 144 کلو میٹر طویل دیوار کا بیشتر حصہ مکمل کرلیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ یہ دیوار طے شدہ ٹائم فریم کے اندر 2019ء میں مکمل کرلی جائے گی۔ ترکی اس دیوار کی تعمیر کے ذریعے سرحد پار سے اسمگلنگ کی روک تھام ، شدت پسندوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کی آمد روفت روکنا چاہتا ہے۔کمپنی کے چیئرمین ارگون توران نے بتایا

کہ گذشتہ برس موسم گرما میں شروع کی گئی دیوار کا اب تک 80 کلومیٹر مکمل کرلیا گیا ہے۔ توقع ہے کہ وہ آئندہ سال کے شروع تک 144 کلو میٹر دیوار مکمل کرلیں گے۔واضح رہے کہ گذشتہ برس ترک صدر رجب طیب اردوآن نے داعش اور دوسرے شدت پسند گروپوں کی آمد روفت روکنے کے لئے عراق، ایران اور شام کی سرحدوں پر باڑ لگانے اور دیوار تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved