نوازشریف باغی،ملک کیخلاف بغاوت کررہے ہیں،مفتی فضل احمد
  11  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

برمنگھم(پ ر) پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین مفتی فضل احمد قادری نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف نے شیخ مجیب الرحمان کا راستہ اختیار کرنے کا اعلان کر دیا ہے فوج اور ججزز کو دھمکیاں دی جارہی ہیں کرپشن اور منی لانڈرنگ کے لیے انہوںنے دبئی کا آقامہ حاصل کیا پاکستان کی دولت کو لوٹ کر لندن، دبئی اور دنیا کے مختلف ممالک میں کاروبار شروع کر رکھا ہے اور اس جرم میں انہیں نا اہل قرار دیا گیا اور وہ اپنے ذاتی مفادات کے لیے شیخ مجیب بھی بننے کے لیے تیار ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف باغی اور ملک کے خلاف بغاوت کر رہے ہیں انہیں اگر فوری طور پر لگام نہ دیا تو ملک میں فساد اور انتشار پیدا ہوگاجو بندہ کھلے عام پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا ہے اس کے خلاف قانوں کو حرکت میں آنا چاہئے یہ لوگ کسی بیرونی سازش کا حصہ بن سکتے ہیں ان کے سارے مفادات بیرون ملک ہیں مودی کے ساتھ نواز شریف کا گٹھ جوڑ ہے رات کے اندھیرے میں اسے پاکستان لائے تھے اور لندن میں بھی ان کی انڈین کے ساتھ ملاقاتوں کی خبریں میڈیا آچکی ہیں اس پر اس کے ساتھ جو لوگ ہیں ان پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے انہیں کوئی پاکستان دشمن اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر سکتا ہے نواز شریف کی سرگرمیوں کو میڈیا پر بھی بند کرنا ہوگا ۔ مفتی فضل احمد نے کہا کہ نواز شریف کے پاس کرپشن کی بہت دولت ہے وہ ہر جگہ خرچ کر رہا ہے خرید و فروخت شروع ہے ان کا پاکستان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے فوج کو بار بار نشانہ بنا رہا ہے ججزز کے فیصلوں کو ردی کی ٹوکری میں ڈالنے کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے اور اس موقع پر ججزز کو خصوصی سکیورٹی کی ضرورت ہے نواز شریف خاندان پر بیرون ملک جانے پر بھی پابندی عائد کی جائے علاج کا بھی اب کوئی بہانہ تسلیم نہ کیا جائے اور تحقیقات کو فوری طور پر مکمل کیا جائے اور فیصلہ دیا اب نواز شریف کافی حد تک بے نقاب ہوچکا ہے اور بوکھلاہٹ میں کچھ بھی کر سکتا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved