اتوار‬‮   21   جنوری‬‮   2018
چکوال کانتیجہ اپوزیشن کودفن کرنے کیلئے کافی ہے،ملکہ ریاست
  11  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

لند ن ( پ ر )پاکستان مسلم لیگ (ن) ا و ر سیز کی ممتاز رہنما ملکہ ریاست نے کہا ہے کہ چکوال کانتیجہ گرینڈاپوزیشن کودفن کرنے کیلئے کافی ہے۔شفاف انتخاب سے بہترکوئی احتساب نہیں ہوسکتا۔نمائندوں کومنتخب اورمسترد کرنایامعتوب ٹھہراناووٹرز کی صوابدید پر ہے۔اپوزیشن رہنمائوں کی زبانیں قینچی کی طرح چلتی ہیں جبکہ ہماری پرعزم قیادت کاکام بولتا ہے۔بلوچستان میں جوہوا، اس سے جمہوریت شرمندہ ہوئی۔ پی ٹی آئی کی قیادت کو ''کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے''کی مجرمانہ روش بدلناہوگی ۔ ا نہو ں نے مزید کہا کہ ''تاریک'' انصا ف کی اشتعال انگیزیا ںریاست ، جمہوریت اورمعیشت کیلئے زہرقاتل ہیں۔ملک سیاسی قوتوں کے درمیان تنائو،تصادم یا کشیدگی کامتحمل نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدمیاں نوازشریف عوام کی مرضی ومنشاء اورمحبت سے اقتدارمیں آتے ہیں،کپتان بھی شرافت سے اپنی باری کاانتظارکریں مگرانہیں باری دینا یانہ دیناعوام کے اختیارمیں ہے ۔عمران خان نے انتخابات کے نتائج باضابطہ تسلیم کرنے کے اپنے بیرونی آقائوں کے اشارے پر دھاندلی کاشورمچا یاتھا،ا ن کی سیاست میں ٹھہرائواورسنجیدگی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کارکردگی کے معاملے میں پی ٹی آئی اورپی پی پی دونوں کاسکوربورڈخالی ہے لہٰذا ء آئندہ عام انتخابات میں ا ن دونوں پارٹیوں کے نامزدامیدواروں کوشکست فاش کاسامنا کرناپڑے گا۔ ہماری قیادت اورہمارے نمائندوں نے ہردورمیں خدمت ،عزت ،اورشرافت کی سیاست کوفروغ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ بدعنوانی اوربدزبانی کوروکا اورعوام کے حقوق کی بازیابی کیلئے پوری نیک نیتی اورسنجیدگی کے ساتھ کوشش کی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے قائدین انفرادی اوراجتماعی مسائل کے پائیداراورباوقارحل کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام مفید اصلاحات اور اپنے محفوظ مستقبل کیلئے آئندہ عام انتخابات میں بھی صرف اورصرف مسلم لیگ (ن) کے نامزدامیدواروں کوووٹ دیں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved