پنجاب حکومت عوامی تحفظ میں ناکام ہوگئی، گل فراز،نعیم ،فہیم
  11  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

آئرلینڈ(فیصل راجہ)ریڈنگ سے سابق کونسلر راجہ گل فراز اور ان کے صاحبزادے محمد نعیم محمد فہیم محمد رحیم اور ابرہیم نے قصور میں پیش آنے والا واقعہ جس میں معصو م بچی زینب کے ساتھ ظلم وبربریت کی داستان رقم کی گئی ہے اس کی جتنی بھی مذ مت کی جائے کم ہے اس کے ذ مہ داروں کو عبرت کا نشان بنانا چاہے ان کے خلاف سخت سے سخت کاروا ئی ہونی چاہے تاکہ آئندہ کوئی اس طرح کی حرکت کرنے کے بارے میں سوچے بھی نہ واقع پنجاب حکومت کی گڈ گورنس کے جھوٹے دعووں کا منہ بولتا ثبوت ہے پنجاب حکومت عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور خود کو خادم اعلی کہلانے والے شہباز شریف نے اپنے خاندان کی سکیورٹی کے لیے تو پوری پولیس فورس کو لگایا ہوا ہے تو ایسے واقعات تو ہوں گے اب یہ کہنا چھوڈ دے بھٹو زندہ ہے مریم کے بابا یہ سب ڈرامے اب بند ہونے چاہیے اپنی سیاست کے علاہ اور کچھ نہیں آج زینب کا ایشو جس طرح سامنے آیا ہے وہ تو سوشل میڈیا نے اٹھایا ہے تو سوئے ہوئے حکمران اٹھے۔ راجہ بنارس کا کہنا تھا کہ جس ملک میں سفارش عام ہو تو اس ملک میں ایسا ہونا ممکن ہوجاتا ہے مگر یہ سب غریب کے ساتھ ہوتا ہے جس کی روک تھام کیلئے قانون کو شفاف بنانا ضروری ہے اور قانون کے مطابق ملزم کو سزا دی جانی چاہیے تاکہ کرائم کم ہو سکے ۔ عوام کے تحفظ کے نام پر ووٹ لینے والوں کو شرم آنی چاہے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے عملی طور پر کام کرنا چاہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved