شعور اور لاشعور کے درمیان پردہ ریاضت اور کوشش سے ہٹایا جا سکتا ہے ،خواجہ شمس الدین
  11  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

اولڈہم(محمد فیاض بشیر)حضور قلندر بابا اولیا کے انتالیسویں عرس مبارک کے حوالے سے ایک پروقار روحانی تقریب کا انعقاد اولڈہم کے مقامی ہال میں کیا گیا۔ تقریب کا انعقاد سلسلہ عظیمہ کے اولڈہم مراقبہ ہال کی جانب سے کیا گیاتھا تقریب میں سلسلہ عظیمیہ کے مریدین اور گریٹر مانچسٹر سے کئی کمیونٹی عمائدین نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر سلسلہ عظیمیہ کے روحانی پیشوا خواجہ شمس الدین عظیمی نے کراچی سے بذریعہ ویڈیو لنک شرکا سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شعور اور لاشعور کے درمیان پردہ کو ریاضت اور کوشش سے ہٹایا جا سکتا ہے ۔ اللہ کی محبت کا جذبہ جتنا مستحکم ہوتا ہے، لاشعور اتنا ہی قوی ہوتا ہے۔ ۔ عرس آرگنائزر محمد صدیق عظیمی کا کہنا تھا روح اور انسان کے تعلق کو معلوم کرنے کے لیے روحانی علم سے بہتر کوئی علم نہیں ہوسکتا۔ انسان کو اپنی اصل شناخت کو حاصل کرنے اور پہچاننے کے لیے روحانیت اور غیب کے علوم تک دسترس حاصل کرنی ہو گی جو کہ اولیا اللہ کے قرب اور تدریس سے حاصل ہوتی ہے۔ شرکا جن میں مسرت چوہان، راشد علی، ڈاکٹر عمران خان، مرزا بشیر شامل تھے نے روحانیت سے متعلقہ اس منفرد تقریب کو بے حد سراہا جس میں قران و حدیث کی روشنی میں انسان کو دنیا میں آنے کے مقاصد اور اس کی ذمہ داریوں کے حوالے سے بتایا گیا تھا۔تقریب میں بچوں کو روحانیت اور اولیا اللہ کی اسلام کے حوالے سے کی جانے والے خدمات، اسلام کا اصلی پیغام اور تشخص پر لیکچر بھی دیا گیا جسے نوجوانوں نے بہت پسند کیا


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved