شہبازکی وزیراعظم نامزدگی کافیصلہ خوش آئندہے،اسدسجاد
  11  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

آئرلینڈ(فیصل راجہ)پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ نارتھ ویسٹ کے صدر اسد سجاد بٹ نے شہباز شریف کو آئندہ انتخاب میں بطور وزیر اعظم نامزدگی پر نواز شریف کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ہر بحران کا جرات اورتدبر کے ساتھ مقابلہ کرنے کا فن جانتے ہیں نواز شریف کے خلاف عدلیہ کے حالیہ فیصلوں سے ملک میں جس بے یقینی کی صورت حال اور عوام جو بے چینی پائی جاتی تھی شہباز شریف کے آئندہ انتخاب میں بطور وزیر اعظم نامزدگی سے مسلم لیگی کارکنوں اور عوام میں اس کو جس بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی ہے اس نے مسلم لیگ ن مخالف عناصر کی آئندہ انتخاب میں بھی مسلم لیگ ن کی شاندار کامیابی کے خوف سے نیند یں حرام ہو چکی ہیں عدلیہ کے غیر منصفانہ فیصلوں کے باوجود نواز شریف واحد عوامی لیڈر ہیں جن کی مقبولیت میں ہر آنے والے دن میں اضافہ ہو رہا ہے ملک کے عوام کی اکثریت تحریک عدل کے لئے نواز شریف کے شانہ بشانہ چلنے کے لئے تیار ہے کیونکہ پاکستان کی عدلیہ کے جج صاحبان نے صادق و امین کے جس دہرے معیار کو متعارف کرایا ہے اس نے عدلیہ کے وقار کو عوام کی نظروں میں گرا دیا ہے ایک طرف عوام کے مقبول وزیر اعظم کو اپنی ذاتی خواہشات کی تکمیل کے لئے وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹا دیا جاتا ہے جبکہ اپنے جرائم کا اعتراف کرنیوالے کو صادق وآمین بنا کر پیش کیا جاتا ہے عوام ایسے نظام عدل کو ماننے کے لئے تیار نہیں ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved