زینب کاقتل ہمارے ملک اوربوسیدہ نظام کی عکاسی ہے،کمیونٹی رہنمائ
  11  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

لندن (رپورٹ :شیراز خان )قصور میں ننھی سی گڑیا کی مانند جیتی جاگتی زینب معاشرے کی اخلاقی طور پر اجتماعی گراوٹ کا شکار ہوکر ہمیشہ کے لئے خود تو امر ہو کر رہ گئی ہے لیکن معصوم زینب کا لاشہ اتنا بھاری ہے کہ اٹھائے سے اٹھایا نہیں جا رہا ہے ہر آنکھ ہر درد دل رکھنے والا انسان اپنے آوپر ایک بوجھ سا محسوس کررہا ہے کہ ہم کس سفاک معاشرے میں رہ رہے ہیں جہاں ایک ننھی بچی یوں درندوں کے ہاتھوں اپنی زندگی گنوا دیتی ہے نہ علمائے کرام کا وعظ کام آتا ہے نہ ریاست کی طاقت بچی کو بچا سکتی ہے نہ انسانی حقوق کے علمبردار سوشل ورکروں کی رسائی کوئی داد رسی کرسکتی یہ زینب ہمارے معاشرے کی وہ تصویر ہے جو مجموعی طور پرہمارے ملک اور اس بوسیدہ نظام کی عکاسی ہے اس سوچ کی غماز ہے جس میں گھٹن ہے روزانہ اسی عمر کے بچے سکولوں کے بجائے سڑکوں پر دھکے کھاتے ہیں کوئی بھکاری بنایا جاتا ہے اور کوئی ٹائر پنکچر لگاتا ہے اس نظام کو بدلنا ہو گا اس سوچ اور فکر کو بدلنا ہو گا زینب کو کسی ایک یا دو اشخاص نے قتل نہیں کیا اس معاشرے اس سماج اس ریاست اور اس نظام نے قتل کیا ہے چارچ شیٹ ایف آئی آر 22کروڑ عوام کے خلاف کاٹنی چاہیے سب کے سب مجرم ہیں جو ہر روز اپنی گلی محلے میں سینکڑوں بچوں کو ایسے ہی تشدد قتل بھیک مانگنے، گھروں میں کام کرتے اور ریپ ہوتا ہوا دیکھتا ہیں اور کچھ نہیں کرتے ان خیالات کا اظہار پیٹربرا میں مقیم پاکستانی تاجر چوہدری عبدالعزیز، لندن سے چوھدری علی شان لوٹن وٹفورڈ سے ملک اللہ دتہ، حاجی محمد منیر، سید اسرار شاہ، ممتاز حیدری، ڈاکٹر رضوان بٹ ،منصف چوھدری، سید عابد گیلانی، چوھدری اظہر محمود، چوھدری عبدالمجید، جمیل منہاس، سید تحسین گیلانی، حاجی محبوب اختر، چوھدری محمد افسر، عقیل بٹ، ایوب راٹھور، راجہ ممتاز راٹھور، شگفتہ اختر، پروفیسر ظفر خان، والسال سے چوھدری حاجی اورنگ زیب، چوھدری گلتاسب، شکیل بٹ، نوٹنگھم سے چوھدری علی شان، سردار جاوید عباسی اور دیگر درجنوں افراد نے اس نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے ان افراد نے زینب کا قتل قومی سانحہ قرار دیا اور پاکستان کے ہر فرد، حکومت اور ریاست کو اس کا زمہ دار قرار دیا ہے ان افراد نے تعلیم کو عام کرنے اور بچوں کے حقوق کے لئے اجتماعی کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved