اتوار‬‮   21   جنوری‬‮   2018
بیرسٹرسلطان کی قیادت میں تقسیم کشمیرکی سازشیں ناکام بنائینگے،رہنماء پی ٹی آئی
  11  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

نیوکاسل (پ ر) پی ٹی آئی کشمیر نارتھ آف انگلینڈ کے صدر چوہدری محمد مالک ' سیکرٹری جنرل ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری اور ڈیوز بری برانچ کے صدر چوہدری محمد فاضل نے کہا ہے کہ میرپور آزاد کشمیر میں سابق وزیراعظم آزد کشمیر و صدر پی ٹی آئی کشمیر کے صدر قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے استقبال کیلئے آئی ایس ایف مسٹ یونیورسٹی اور ڈگری کالج میرپور کے نوجوان طلبہ کے سمندر نے شرکت کرکے میرپور کی تاریخی سب سے بڑی موٹر سائیکل نکال کر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور پی ٹی آئی کشمیر کے حق میں فیصلہ دے کر تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ہے۔ اب میرپور میں جھوٹ اور منافقت کی سیاست کا خاتمہ ہو کر رہے گا۔ میرپور میں کرپٹ افسروں کو میرپور کے قومی اثاثوں پر شب خون مارنے کی سازش کو بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں عوام اور میرپور کے نوجوان طلبہ حکومت اور افسروں کی سازش کو ناکام بنا دیں گے حکمران اور افسر میرپور دشمنی چھوڑ دیں وگرنہ اپنے انجام کے لئے تیار رہیں پی ٹی آئی کشمیر نارتھ آف انگلینڈ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں میرپور کے عوام کے حقوق کا تحفظ کریں گے پی ٹی آئی کشمیر نارتھ آف انگلینڈ میرپور کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ چوہدری محمد مالک' ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری اور چوہدری محمد فاضل نے نواز شریف نے مودی سے مل کر آزاد کشمیر میں دھاندلی کروائی اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو اسمبلی سے باہر رکھا عوام نے حقیقی معنوں میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور پی ٹی آئی کشمیر کو ووٹ دیئے تھے مگر الیکشن میں بدترین دھاندلی اور منصوبہ بندی سے مسلم لیگ ن کو کامیاب کرایا گیا میاں نواز شریف اور مودی گٹھ جوڑ نے اپنی مرضی کی اسمبلی بنوا کر تقسیم کشمیر کے فارمولے پر عمل کرنا چاہتے ہیں مگر کشمیری عوام بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں کسی تقسیم کشمیر کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے پی ٹی آئی کشمیر نارتھ آف انگلینڈ قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق دلانے کے لئے شانہ بشانہ ہیں ہم قائد کشمیر کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved