زینب جیسی قوم کی بیٹیوں کاقرض اتارناہوگا،سیاسی وسماجی شخصیات
  11  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

بریڈ فورڈ (افتخار پوٹھی) قصور واقعہ انتہائی دردناک اور افسوسناک ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ' زینب ہماری بھی بیٹی تھی اس واقعے سے پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں' مجرمان کو فوری گرفتار کرکے نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کسی کی ایسے شرمناک کام کرنے کی جرات نہ ہوسکے ' سیاسی قیادت یاست سے بالا تر ہو کر اس معاملہ کو حل کرے اور ذاتی مفادات' گلی محلوں کی سیاست سے نکل کر پارلیمنٹ میں ایسی قانون 'سازی کریں جس سے جرائم کا خاتمہ ہوسکے اور عوام کو سستا' معیاری اور اعلیٰ انصاف کی فراہمی ممکن ہو اور قومی مفادات کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا اور زینب جیسی قوم کی بیٹیوں کا قرض اتارنا ہوگا۔ چیف آف آرمی سٹاف اور چیف جسٹس آف پاکستان اس معاملے پر خصوصی دلچسپی لے کر ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں اور اس کو کیفر کردار تک پہنچانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار برطانیہ کی سیاسی و سماجی شخصیات چوہدری محمد مالک' چوہدری شیراز احمد' چوہدری صغیر احمد پوٹھی' ڈی سی چوہدری آصف علی' زاہد مغل' چوہدری معروف حسین' چوہدری صابر نوشاد' ساجد علی قریشی' چوہدری شیراز ریاض' سابق کونسلر عشرت مرزا' سابق کونسلر صوفی محمد امین' چوہدری ناصر امین' بشارت بھٹی' ڈاکٹر فیصل نواز' چوہدری سفین' چوہدری میاں عبدالجبار' چوہدری جہانگیر نگیال' چوہدری محسن جاوید' چوہدری عنصر نواز' چوہدری اذان طلعت اور دیگر نے قصور واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔ ان شخصیات نے مطالبہ کیا کہ پنجاب پولیس کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی حکومت پنجاب پولیس سے کرپٹ افسران کو فوری برطرف کرے اور پولیس عوام کی عزتوں' جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے اور تمام وسائل بروئے کار لائے اور جرائم کی روک تھام کے لئے ہنگامی اقدامات عمل کرے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved