مسائل اجاگرکرنے کیلئے کشمیرویلفیئرکونسل قائم،سینکڑوں افرادرکن بن گئے
  11  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

برمنگھم (نمائندہ خصوصی :ربنواز چغتائی) برطانیہ میں آج پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے مسائل کی لمبی فہرست ہے ہمارے لیڈران پاکستان اور آزاد کشمیر سے آتے ہیں اور لب خاموش ہوتے ہیں جیسے سب ٹھیک ' اکیسویں صدی میں رہتے ہوئے جہاں دنیا نے سائنس اور ٹیکنالوجی میں بے پناہ ترقی کی ہے ہماری سست روی اور حالات سے بے خبری ہماری پریشانیوں کا باعث ہے' اوورسیز کے مسائل کیسے حل ہوں جبکہ ہماری آواز نہیں' مختلف پارٹیوں میں رہتے ہوئے ہم پر کاری ضرب ہے لیکن ایسا کرنا جرم ہی نہیں بلکہ گناہ ہے معاشرے میں برائی اسی وقت دور ہوگی جب آپ کوشش کریں گے آج اوورسیز پاکستانی اور کشمیری اندھی تقلید سے باہر نکلیں اپنے حقوق کی جنگ لڑیں اور اب اس کی آواز بن کر آزاد کشمیر میں اوورسیز کے مسائل کو اجاگر کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار نومنتخب چیئرمین کشمیر ویلفیئر کونسل برطانیہ چوہدری اسلم آزاد نے پارٹی کی بنیاد رکھنے پر کیا جس میں کثیر تعداد میں کشمیری رہنمائوں نے شرکت کی۔ کشمیر ویلفیئر کونسل یو کے ایک غیر سیاسی جماعت ہے جہاں سینکڑوں افراد نے اس کی رکنیت حاصل کرلی کشمیر ویلفیئر کونسل یو کے کا چیئرمین چوہدری اسلم نے باضابطہ اعلان کیا جس میں جنرل سیکرٹری عتیق الرحمن' ڈپٹی سیکرٹری راجہ افراہیم ' ایڈمنسٹریٹر برطانیہ راجہ تجمل نوابی' ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر چوہدری محمد شکیل' وائس چیئرمین چوہدری عبدالغفور کھاڑک' چوہدری زیارت حسین' چوہدری اسلم پنڈالوی' محمد اشرف قادری' ذاکر کیانی سینئر وائس چیئرمین' چوہدری جہانگیر چیف آرگنائزر برطانیہ' راجہ فیاض خان ڈپٹی چیف آرگنائزر' راجہ نعمان کمال رابطہ سیکرٹری برطانیہ' کونسلر وسیم ظفر کوآرڈی نیٹر برمنگھم' ڈاکٹر پروفیسر چوہدری' ساجد مغل' سابق کونسلر شوکت علی' چوہدری علی اختر القادری ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران' چوہدری نذر حسین ایڈووکیٹ میرپور ممبر لیگل ٹیم' چوہدری جمیل تبسم وائس چیئرمین' راجہ ایاز ایڈووکیٹ وائس چیئرمین' سابق شیرف نوٹنگھم علی اصغر وائس چیئرمین' راجہ نیاز خان واء چیئرمین' اظہر بڑالوی وائس چیئرمین' راجہ شفیق احمد وائس چیئرمین' راجہ آصف خان وائس چیئرمین' چوہدری اسلم پنڈوالوی وائس چیئرمین' چوہدری عبدالرحمن آرائیں وائس چیئرمین' سید شاہد حسین شاہ وائس چیئرمین' راجہ گل ویزوائس چیئرمین' راجہ ادریس بریڈ فورڈ' راجہ آصف بری' آصف قریشی لیڈز' راجہ ظہور خان برمنگھم' ماسٹر پرویز اقبال' چوہدری جاوید اقبال سٹوک' چوہدری منیر والل ایگزیکٹو ممبران' محمد اعجاز بٹ آئی ٹی' راجہ شفیق احمد لوٹن ایڈیشنل جنرل سیکرٹری' چوہدری خورشید سابق ممبر کشمیر کونسل' چوہدری جاوید سٹوک ایگزیکٹو ممبران' چوہدری احمد یعقوب لیگل ٹیم کا رکن' راجہ زبیر اقبال کیانی لوٹن ایگزیکٹو ممبر' راجہ محمد ادریس ایگزیکٹو ممبر' چوہدری بشیر رٹوی ایگزیکٹو ممبر' راجہ ذوالقرنین ایگزیکٹو رکن' چوہدری عارف کیروی وائس چیئرمین' راجہ نواز خان لوٹن لیبر ونگ چیئرمین ' وقار اسلم کیانی وائس چیئرمین' راجہ آفتاب شریف مرکزی صدر' امیر حسین سلو' راجہ مقصود کاکڑوی' طلعت نعیم ڈربی' جہانگیر حنیف رادھرم' محمود قربان شفیلڈ' عابد حسین رادھرم' چوہدری اسلم وکی برمنگھم' چوہدری پرویز اختر برمنگھم' پرویز مغل برمنگھم' چوہدری نشار سوچانی' کونسلر چوہدری محمد افضل' حاجی محمد نجیب' چوہدری اورنگ زیب ووسٹر' سابق لارڈ میئر بریڈ فورڈ چوہدری اورنگ زیب' چوہدری جاوید اسماعیل مڈلیز برائو' مظہر علی مڈلیز برائو' چوہدری ساجد حسین نیوکاسل' چوہدری وحید سورکھی' خواجہ نثار احمد برمنگھم' صوفی پرویز ٹھاروی' راجہ جمیل ڈڈلی' راجہ بشارت ٹپٹن' راجہ جاوید اقبال لوزل برمنگھم' چوہدری ناصر حسین اولڈھم' چاچا محمد آمین برمنگھم' چوہدری کرم داد علی نوٹنگھم' سابق لارڈ میئر نوٹنگھم صغیر راجپوت' مرزا ندیم برنلے' سابق لارڈ میئر بریڈ فورڈ چوہدری خادم حسین' چوہدری الطاف پوٹھی' راجہ نثار شفیلڈ' مرزا مشتاق برمنگھم' چوہدری محمد حنیف برمنگھم' راجہ اجمل تروچھی' محمد لطیف غوری برمنگھم' عبدالسلام ظفر برمنگھم' صوفی صابر حسین والسل' سابق لارڈ میئر ووسٹر چوہدری اﷲ دتہ' ڈاکٹر چوہدری اکرم پیٹر براہ' راجہ افتخار لوٹن' چوہدری اﷲ دتہ کونٹری' راجہ عاشق حسین بریڈ فورڈ' راجہ اشفاق ڈربی' راجہ عبدالحمید ڈربی' چوہدری خضر یاسین برمنگھم' ریاض بٹ لوٹن' چوہدری ساجد اکبر برمنگھم' چوہدری عارف داد برمنگھم' راجہ قیصر' واحد یاسین برمنگھم' راجہ پرویز شفیلڈ' شعبہ خواتین چیئرپرسن بلقیس راجہ' مذہبی امور چیئرمین عبدالخالق قادری والسل' یوتھ ونگ چیئرمین چوہدری آفتاب برمنگھم' سیکرٹری آفتاب حمید' لیگل ٹیم رکن چوہدری امجد ایڈووکیٹ والسل' چوہدری افتخار احمد بریڈ فورڈ' میڈیا ٹیم ربنواز چغتائی' ساجد یوسف' چوہدری تصدق آڑوی' جاوید غالب' سید کرامت بخاری اور دیگر بھی شامل ہیں۔ چیئرمین کشمیر ویلفیئر کونسل برطانیہ چوہدری اسلم آزاد نے ممبر شپ سالانہ 10پونڈ کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ بہت جلد برطانیہ بھر سے مشاورت کے بعد ایک تاریخ ساز کنونشن کا اعلان بھی کیا جائے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved