سٹیٹ بینک کاچینی کرنسی کوتسلیم کرناملکی معیشت کیلئے سودمندہے،شاہدملک
  11  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) چین کی کرنسی کو اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے سرکاری طور پر تسلیم کرنا پاکستان کی معیشت کے لئے انتہائی سود مند ہے' چین پاکستان اقتصادی راہداری اور چین کی کرنسی کو منظوری کے بعد روپے کی قدر بڑھے گی اور ہم تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہوں گے۔ یہ باتیں پاکستان سے آئے ہوئے معروف بینکار شاہد ملک نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کے موقع پر کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ممالک بسنے والے پاکستانی ملکی معیشت اور استحکام کے لئے بنیادی کردار ادا کررہے ہیں سی پیک منصوبے سے کاروباری حضرات کے لئے انتہائی سنہری مواقع میسر ہوں گے پاکستان بہت جلد ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا۔ ان کے ساتھ یورپ کی کاروباری شخصیت رانا بابر نے کہا کہ ہمارے دل بر وقت مادر وطن کے لئے دھڑکتے ہیں ہم وہاں سرمایہ کاری بھی کرنا چاہتے ہیں اور اپنی نوجوان نسل کو مادر وطن کی مٹی سے لگائو کا گہرا رشتہ بھی مستقل بنیادوں پر استوار کرنا چاہتے ہیں اب امید کی کرن نظر آنے لگی ہے کہ ملک ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے سب کو مل کر اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved