اتوار‬‮   21   جنوری‬‮   2018
اظہربڑالوی پارٹی کیلئے ناسور،فوری نکالاجائے،پی پی ورکرزایکشن کمیٹی
  11  جنوری‬‮  2018     |     یورپ

لندن(پ ر) پی پی پی ورکرز ایکشن کمیٹی لندن کے زیر اہتمام ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت کنوینر لنڈن پرویز شیخ نے کی جس میں چوہدری شاہد،نصیر احمد، حسن چوہدری،ندیم گجر، آصف مغل، شفیق علی نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے خوشامدی اور محترمہ بے نظیر بھٹو کو غلط الفاظ کہنے والے اظہر بڑالوی نے جس طرح مرکزی قائدین پر کیچڑ اچھالا ہے اُس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اظہر بڑالوی کا ماضی کسی سے ڈھکی چھپا نہیں ہے۔ ہم متعدد مرتبہ اعلیٰ قیادت کو انفارم کرچکے ہیں کہ یہ بندہ پی پی پی کیلئے ناسور ہے اسے فوری طورپر پی پی پی سے نکالا کیا جائے۔ اور مقدس عہدہ واپس لیا جائے۔یہ کہتے ہیںکہ ہمارے پاس Majorityہے ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ فوری طورپر انتخاب کروائے جائیں ان کو ان کی حالت کا پتہ چل جائے گا۔ الیکشن کیوں نہیں کراتے۔پرچی پر سلیکٹ ہونے والے یہ قوم اور ورکرز اور پی پی پی کے مخلص نہیں بن سکتے۔جن خدشات کا اظہار ہم نے پہلے متعدد بار کیا ہے آج سب کے سامنے ہیں۔ قانونی طورپر پی پی پی یو کے کی باڈی مکمل نہ ہونے پر کوئی بھی نئی باڈی یا عہدہ Announceنہیں کیا جاسکتا ہے۔ یہ غیر قانونی اورIllegalعمل ہوگا۔ اس پر پارٹی قیادت کو نوٹس لینا چاہئے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز


یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved